پاکستان میں پٹرول کا شدید بحران - 4 عہدیدار معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-19

پاکستان میں پٹرول کا شدید بحران - 4 عہدیدار معطل

اسلا م آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے وزیر اعظم نوازشریف نے4اعلیٰ عہدیداروں کو معطل کردیا ہے ، جو اہم پٹرولیم کے بحران سے نمٹنے میں ناکام ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے ملک کے پٹرول پمپس پر بلیک مارکیٹنگ جھگڑے شروع ہوگئے تھے۔ برہم نواز شریف نے سعودی عرب کے دو روزہ دورہ سے واپسی کے بعد4عہدیداروں کو معطل کردیا جن میں پٹرولیم کے سکریٹری عابد سعید ، ان کے نائب نعیم ملک، آئیل ڈائرکٹر جنرل سی ایم اعظم اور پاکستان اسٹیٹ آئیل چیف امجد جنجوعہ شامل ہیں ۔ اس کی اطلاع ڈیلی ٹائمس نے پٹرولیم کے وزیر شاہد خاقان عباسی نے تاہم اپنے عہدہ کو برقرا ررکھنے میں کامیاب رہے کیونکہ شریف کے قریبی مانے جاتے ہیں ۔ بحران بڑی حد تک اس وقت شروع ہوا جب سرکاری طور پر چلائے جانے والے پاکستان اسٹیٹ آئیل جو ملک کی سب سے بڑی آئیل مارکیٹنگ فرم ہے بحران کو نمٹنے میں ناکام رہی ۔ وزیر اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ پٹرول کی بلیک مارکیٹنگ پر قابو پائیں اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ پترول کی باقاعدہ سربراہی کو یقینی بنایاجائے ۔ سرد موسم کے باعث پٹرول کے بحران سے بطور خاص پنجاب اور خیبر پختوانخوا صوبے کافی متاثر ہوئے، جہاں عوام کی حالت قابل رحم ہوگئی ہے ۔
مارکٹ میں پٹرول کی قلت ہے ، اب یہ زائد قیمت پر فروخت کیاجارہا ہے ۔ بڑی تعدا د میں پٹرول پمپس6ویں دن بھی بند رہے ۔ بیشتر پٹرول پمپس پر لوگوں کو آپس میں جھگڑتے دیکھا گیا ۔ لوگ بڑے صبرکے ساتھ پٹرول حاصل کرنے طویل قطار میں دیکھے گئے۔ پٹرول کی راشننگ کو بیشتر صارفین نے غیر مناسب قرار دیا۔ سی این جی یمپس صرف لاہور میں کھول دئیے گئے۔ تازہ سپلائی 50ہزار ٹن خام تیل مشرقی وسطیٰ سے کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے۔ اس سے بحران میں کمی میں مدد مل سکتی ہے ۔ آئی اے این ایس کے بموجب پاکستان ایک نئے بحران سے دوچار ہے ۔ ملک بھر میں بڑے پیمانہ پر پٹرول کی قلت ہے جس کی وجہ سے وزیر اعظم نواز شریف کو چار اعلیٰ عہدیداروں کو معطل کرنے پر مجبور کرنا پڑا۔ اخبارات نے بڑے شہروں میں پٹرول پمپوں پر جھگڑوں کی اطلاع دی، جہاں سینکڑوں کاریں اور ٹو وہیلرس پٹرول اور ڈیزل کے لئے قطار میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ روزنامہ ڈیلی ٹائمس نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے حوالہ سے کہا کہ انہوں نے یہ تسلیم کیا کہ حکومت ایندھن کے بحرا ن میں نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ اور کہا کہ انہیں پٹرول اسٹیشن اور پٹرول پمپس پر کاروں کی طویل قطاریں دیکھ کر شرم آرہی ہے ۔ بحران کا آغاز ایک ہفتہ قبل شروع ہوا ۔ ملک میں سردی عروج پر ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے اتوار کو بحران کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ اپوزیشن قائد عمران خان نے بحران کے تعلق سے حکومت کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پی پی پی سے بھی زیادہ خراب ہے جس کے دور میں تیل کی قیمتیں دگنی تھیں ۔ آج کا بحران اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ۔

Nawaz Sharif suspends four officials amid petrol crisis in Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں