غیر مقیم ہندوستانی ہندوستان میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں - وزیر اعظم کی اپیل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-09

غیر مقیم ہندوستانی ہندوستان میں مواقع سے فائدہ اٹھائیں - وزیر اعظم کی اپیل

گاندھی نگر
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی آج ہندوستانی برادری سے ہندوستان آنے اور اپنے وطن میں منتظر بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔ وزیر اعظم نے13 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان ایک نئی توانائی کے ساتھ جاگ اٹھا ہے اور دنیا بڑی امیدوں کے ساتھ ہندوستان کو دیکھ رہی ہے ۔ بیرون ملک مقیم ہندوستانیوں کو چاہئے کہ اس تبدیلی کو دیکھیں ۔اور موقع سے فائدہ اٹھائیں ۔ گزشتہ صدی میں15جنوری کو گاندھی جی کی جنوبی افریقہ سے ہندوستان واپسی کا حوالہ دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ100سال قبل پہلا پرواسی بھارتیہ ہندوستان کو واپس لوٹا تھا اور آج ایک پرواسی گجراتی(خود مودی) تمام پرواسی بھارتیوں کا کھلے دل سے استقبال کرتا ہے ۔ یاد رہے کہ گاندھی جی کا تعلق بھی گجرات سے تھا۔ انہوں نے گزشتہ صدی بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں انٹر پریز شپ اور ایڈونچر کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وسیع تر مواقع کی تلاش میں بیرون ملک سفر کیا اور اپنی سخت محنت، صلاحیت اور مہارت کے ذریعہ اپنے مادر وطن کی تصویر ساری دنیا میں نمایاں کی ۔ مودی نے کہا کہ یہ وہ دور تھا کہ جب کہ انہیں اپنی سر زمین مختلف وجوہات کے سبب چھوڑنا تھا ۔ لیکن اب وقت آگیا ہے کہ وپلٹ کر اپنے ملک کو دیکھیں اور یہاں موجود بے شمار مواقع سے استفادہ کریں ۔ ویر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے میں این آر آئیز اہم رول ادا کرسکتے ہیں ۔ ایک بار پھر گاندھی جی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہل پرواسی بھارتیہ کی سوچ اور نظریہ آج بھی دنیا کے لئے حوصلے کا ذریعہ ہے جس کا ایک ثبوت دنیا کے70تا80سے زائد ممالک میں گاندھی جی کے مجسموں کی تنصیب ہے جن میں سے ایک مجسمہ کی نقاب کشائی کا حال ہی میں انہیں موقع ملا ۔ مودی نے کہا کہ اقتدار کی زمام کار سنبھالنے کے بعد انہوں نے50سے زائد عالمی قائدین سے تبادلہ خیال کیا اور دیکھا کہ وہ ہندوستان میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور ہندوستان سے بڑی امیدیں وابستہ رکھے ہوئے ہیں ۔ ہندوستانی تہذیب و ثقافت میں دنیا کی دلچسپی کی ایک اور مثال دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنے کیلینڈ ر میں یوگا کا ایک دن شامل کرنے کی ان کی تجویز کو40مسلم ممالک کے بشمول177ممالک نے بڑی سنجیدگی سے قبول کیا۔ اقوام متحدہ کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ100دن سے بھی کم مدت میں ایک تجویز کو قبول کرلیا گیا ورنہ کسی تجویز کو قبول کرنے میں عام طور پر2سال لگ جاتے ہیں ۔

'Opportunities Await You in India', PM Tells 4000 NRIs

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں