یوم جمہوریہ کی شاندار پریڈ - ہندوستان کی فوجی طاقت اور تہذیبی تنوع کا مظاہرہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

یوم جمہوریہ کی شاندار پریڈ - ہندوستان کی فوجی طاقت اور تہذیبی تنوع کا مظاہرہ

Obama-watched-Rday-parade-of-India-military-might
نئی دہلی
یو این آئی
ملک کے66ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یہاں راج پتھ پر منعقدہ متاثر کن پریڈ کے دوران ہندوستان کی زبردست فوجی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا اور مختلف شعبوں میں ملک کے کارناموں کو پیش کیا گیا۔ مختلف سماجی اور تہذیبی روایات کی بھی عکاسی کی گئی ۔ صدر امریکہ بارک اوباما نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ سال حال منعقدہ پریڈ کی خصوصیات میں اندرون ملک تیار کردہ، زمین سے فضا میں نشانہ لگانے والے میڈیم رینج آکاش مزائل(آرمی ورژن) اور اسلحہ کا پتہ لگانے والے راڈار کی نمائش شامل تھی ۔ مزئال اور راڈار دونوں ہی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے تیار کئے ہیں ۔ حال ہی میں حاصل کردہ لانگ رنیج بحری نگراں مزائل اور امریکہ سے حاصل کردہ آبدوز شکن طیارہP-81و نیز ہلاکت خیز لانگ رینج عصری لڑاکا طیارہ مگ۔29Kکی پہلی بار نمائش کی گئی۔ مگ29K_لڑاکا طیارہ روس سے حاصل کردہ ہے۔ سال حال منعقدہ پریڈ میں پہلی بار بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے ایسے دستوں نے مارچ کیا جو کلیتاً خواتین پر مشتمل تھے ۔ اس طرح دفاع کے میدان میں خواتین کے طاقتور وموثر رول کو پیش کیا گیا ۔ یہ اہتمام ناری شکتی موضوع کے تحت کیا گیا ۔ ہندوستانی فوج کا لیزر گائیڈ مزائل(T-90صلاحیت کا حامل) ’’بھیشما دبابہ، انفینٹری لڑاکا وہیکلBMP-II(سرتھ اورT-72مع ٹرال) میکنائزڈ کالمس میں سب کی توجہ کا مرکز ب نے رہے۔ ان اسلحہ کے بعد پ نا کاملٹیپل بیارل لانچر سسٹم ، برہموز مزائل سسٹم کا موبائل خود کار لانچر ، تھری ڈائمنشن عصری کنٹرول راڈار، متحرل کمیونیکیشن پلیٹ فارم پر سٹیلائٹ اور بعجلت قابل تعیناتی سٹیلائٹ ٹرمنل(RADSAT) کی قطار تھی ۔ فضائیہ کی ایک جھانکی بموضوع’’1965کی جنگ کے50سال‘‘ دھوم دھڑاکے کے ساتھ راج پتھ پر سے گذری، فضائیہ کے وہ طیارے گناٹ اور ویمپائر تھے جن کی طاقت1965کی جنگ میں ثابت ہوچکی تھی ۔ اس کے بعد کیمبرا بم بردار(طیارہ)MI-4ہیلی کاپٹر اور پیاکٹ ٹرانسپورٹ طیاروں کی نمائش کی گئی ۔ آئی اے این ایس کے بموجب ہندوستانی بحریہ کے دستہ کی قیادت ایک خاتون عہدیدار نے کی ۔ ایک جھانکی کے ذریعہ تمام تر خواتین پر مشتمل اس ٹیم کی کامیابی کی عکاسی کی گئی جس نے دنیا کی بلند ترین ماؤنٹ ایورسٹ چوٹی کو سر کیا ہے۔(خواتین پر مشتمل ایک دستہ نے کل صدر امریکہ بار ک اوباما کو گارڈ آف آنر پیش کیا تھا ۔ بتایاجاتا ہے کہ ہندوستان میں خواتین کی طاقت کو ظاہر کرنے کا مودی کا یہ ایک طریقہ تھا) آج دن کا آغاز ہلکی بارش سے ہوا ۔ مطلع ابر آلود تھا۔
نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ بارک اوباما کے درمیان قریبی دوستی اور خوش گپیوں کا ماحول جاری رہا ۔ آج66ویں یوم جمہوریہ پریڈ کے دوران دونوں قائدین ، آپسی بات چیت سے لطف اندوز بھی ہوئے۔ مودی نے صبح9بج کر56منٹ پر اوباما سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا اور ان کے داہنے بازو کو بھی تھاما۔ ان دونوں قائدین کو مسکراتے دیکھ کر ہجوم نے زبردست تھالیاں بجائیں اور دونوں قائدین نے ہاتھ ہلاکر ہجوم کا جواب دیا ۔ پریڈ کے دوران مودی اور اوباما ایک دوسرے سے بات چیت میں مشغول دیکھے گئے ۔ صدر امریکہ کو کئی بار اپنی سیدھی جانب جھک کر مودی سے مخاطب ہوتے دیکھا گیا ۔ دونوں قائدین کے چہروں پر مسکراہٹ کھیل رہی تھی ۔ بالخصوص اس وقت جب اسکولی بچوں نے مظاہرہ کیا اور ان کی شاندار جھانکی گزری۔ اوباما نے شجاعت ایوارڈ پانے والے بچوں کو دیکھ کر اپنا ہاتھ ہلایا۔ مہمان قائد ،بی ایس ایف کے جوانوں کے موٹر وہیکل کرتب دیکھ کر بہت متاثر نظر آتے تھے ۔ اوباما نے اپنا انگوٹھا بلند کرتے ہوئے ان جوانوں کی ستائش کی ۔ شہ نشین سے اترنے سے قبل دونوں قائدین کو بلیٹ پروف گلاس انکلوژر سے ہاتھ ہلاتے ہوئے ہجوم کا جواب دیتے دیکھا گیا۔

US President Barack Obama watched a dazzling parade of India's military might and cultural diversity

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں