ہندوستان میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی - اوباما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-27

ہندوستان میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی - اوباما

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قابل قیاس ٹیکس نظام اور ماباقی غیر یقینیوں کو ختم کرنے نیز ایک کھلا تجارتی ماحول پیدا کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کی ۔ جب کہ بارک اوباما نے ہندوستان کے ساتھ تجارت کے لئے4ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا تیقن دیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ اوباما نے تجارتی تحدیدات اور انٹلکچول پراپرٹی رائٹس کے بارے میں امریکی تشویش کا اظہار کیا اور ہندوستان کے ساتھ تجارت میں نرمی پیدا کرنے کے لئے ٹیکس نظام اور قاعدوں کو آسان بنانے پر زور دیا ۔ دونوں قائدین نے سی ای اوز فورم اور بزنس سمٹ میں دونوں ملکوں کے سرکردہ کارپوریٹ لیڈرکے ساتھ یکے بعد دیگرے میٹنگس کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ماضی کی بعض سختیوں کو ختم کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی ماباقی غیر یقینیوں کو ختم کریں گے ۔ ان کا اشارہ سابقہ حکوم ت کے ٹیکس سے متعلق قانون کے بارے میں تھا جس کے باعث عالمی سرمایہ کار دور ہوئے ۔ مودی نے بزنس سمٹ سے خطاب میں کہا کہ آپ کو ایک ایسا ماحول ملے گا جو نہ صرف کھلا ہوگا بلکہ خیر مقدم کرنے والا ہوگا ۔ ہم آپ کی رہنمائی کریں گے اور آپ کے پراجکٹس میں ساتھ چلیں آپ ایک ایسا ماحول پائیں گے جو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا اور صنعتوں کو صلہ دے گا ۔ وہ اخراعیت کی نگہداشت کرے گا اور آپ کی انٹلکچول پراپرٹی رائٹس کی حفاظت کرے گا ۔ انہوں نے بڑے پراجکٹس پر عمل آوری کی ذمہ داری قبول کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ وہ شخصی طور پر ان کی نگرانی کریں گے ملک کے وفاقی ڈھانچہ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ وہ مرکز اور ریاستوں کے درمیان فاصلہ پاٹنے کے لئے ریاستوں کے ساتھ مل کر کام کرے گی اور مسائل حل کریں گے ۔ اوباما نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہندوستان میں موثر آئی پی تحفظ نہ ہونے کے باعث بزنس متاثر ہورہا ہے ۔

پی ٹی آئی کی ایک اور علیحدہ اطلاع کے بموجب صدر امریکہ بارک اوباما نے یوم جمہوریہ تقاریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے دو گھنٹے سے زائد وقت زیر سماں گزارتے ہوئے امریکی سکریٹ سرویس کے سیکوریٹی پروٹوکول کو توڑ دیا۔ انہوں نے صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ مہمان خصوصی کی جانے کی روایت کو بھی برقرا رنہیں رکھا اور اس کے بجائے اپنی انتہائی محفوظ سمجھی جانے والے بم پروف کار، دابیسٹ‘ میں مقام تقریب تک جانے کو ترجیح دی ۔ اوباما اپنی اہلیہ مشیل کے ہمراہ پریڈ کے مقام پر پہونچے تو وہاں نائب صدر جمہوریہ حامد انصاری اور ان کی اہلیہ سلمی ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پاریکر نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ اوباما نے ہندوستان کے66ویں جشن جمہوریہ تقاریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقریباً2گھنٹے کھلے میں گزارے ۔ سکریٹ سرویس کی سکیوریٹی کی ہدایات کے مطابق امریکی صدر کی سیکوریٹی کے لئے مخصوص ایجنسی ذمہ دار ہے اور اس کے مطابق امریکہ کے کسی بھی صدر کو کھلی فضاء کے مقام پر45منٹ سے زیادہ وقت نہیں گزارنا چاہئے ۔ امریکی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق صدر امریکہ کبھی بھی40منٹ سے زیادہ کسی کھلے مقام کی تقریب میں شریک نہیں رہے ۔ وہ پریڈ کے مقام پر اپنی ذاتی کار میں پہونچے ، اسے بھی روایت سے انحراف کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ عام طور پر مہمان خصوصی صدر جمہوریہ ہند کے ساتھ ان کی کار میں راشٹر پتی بھون سے روانہ ہوتے ہیں ، اور پریڈ کے مقام پر پہونچتے ہیں ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکر جی اوباما کے پہونچنے کے کچھ ہی دیر بعد علیحدہ گاڑی میں وہاں پہونچے ۔ صدر جمہوریہ ہند بھی سال2012کے بعد سے انتہائی محفوظ فوجی سیاہ مرسیڈیز بینزS 600پلمن گارڈ میں سفر کرتے ہیں ۔ یہ گاڑی رائفل کی گولیوں، بم کے ٹکڑوں اور دیگر دھماکوں سے محفوظ رکھنے کے طرز پر تیار کی گئی ہے ۔
صدر امریکہ بارک اوباما آج یوم جمہوریہ پریڈ کا مشاہدہ کرنے کے دوران چیونگم چباتے رہے ۔ تقریب کے مہمان خصوصی اوباما کو چیونگم چبانے میں مصروف دیکھا گیا اور جب وزیر اعظم نریندر مودی ان سے بات کررہے تھے تو انہوں نے اسے نکال کر پھینک دیا ۔ یوم جمہوریہ جیسی تقریب میں ان کے چیونگم سے شغل کرنے پر سوشیل میڈیا پر بے شمار تبصرے آرہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اوباما کو ایسی حرکت میں کبھی دیکھا گیا ۔ ٹوئٹر پر اس بارے میں کئی ریمارکس سامنے آئے ۔ حتی کہ مشہور مصنفہ شوبھا دے نے ریمار کیا ’’بارک بھائی اپنے جبڑوں کو حرکت دے رہے تھے اور چیونگم چبا رہے تھے ۔ کم از کم وہ گٹکھا تو نہیں ہے لیکن ایک رسمی پریڈ کے دوران گم چبانا حیرت کی بات ہے۔‘‘مشہور فلم ساز شیکھر کپور نے اپنے رد عمل میں کہا’’ بارک اوباما کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی جو بیشتر امیرکیوں کی طرح ایسے انسان ہیں جو ایسی تقریب میں بھی گم سے شغل کررہے تھے ۔ کیا کوئی جانتا ہے کہ وہ کون سی برانڈ کا تھا۔‘‘

Obama Pledges $4 Billion of Investment in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں