یو این آئی
ہندوستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے نیو کلیائی اداروں پر حملہ نہ کرنے کے سمجھوتے کے تحت آج اپنے نیو کلیائی اداروں اور اس سے متعلق دیگر مراکز کی فہرستوں کا تبادلہ کیا۔ ان فہرستوں کا نئی دہلی اور اسلام آباد میں سفارتی سطح پر ایک ساتھ تبادلہ کیا گیا ۔ دونوں ملکوں نے اس سمجھوتے پر 31دسمبر1988ء میں دستخط کئے تھے اور27جنوری1991ء سے یہ سمجھوتہ نافذ ہوا تھا ۔ اس سمجھوتے میں یہ التزام ہے کہ دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری کو نیو کلیائی ٹھکانوں اور ان سے متعلق مراکز کی فہرستوں کا تبادلہ خیال کریں گے ۔ سرکاری اطلاع کے مطابق یہ24واں موقع ہے ۔ جب دونوں ملکوں نے اس طرح کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے ۔ دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کی جیلوں میں بند شہریوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ کیا ۔
India, Pakistan exchange list of nuclear facilities
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں