ملائشیا طیارہ ایم ایچ 370 کی تحقیقاتی رپورٹ مارچ میں متوقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

ملائشیا طیارہ ایم ایچ 370 کی تحقیقاتی رپورٹ مارچ میں متوقع

کوالالمپور
پی ٹی آئی
ملائشیا 7مارچ کو ملائشیا ایر لائن کے طیارہ ایم ایچ370کی گمشدگی کے تعلق سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ ، طیارہ کی پراسرار گمشدگی کی برسی سے ایک دن قبل یعنی7مارچ کو جاری کرے گا ۔ واضح رہے کہ اس طیارے میں5ہندوستانیوں کے بشمول 239سوار تھے ۔ نائب وزیر حمل و نقل عبدالعزیز کا پراوی نے کہا کہ ملک کا محکمہ شہری ہوا بازی( ڈی جی اے) رپورٹ جاری کرے گا ، جو صرف تحقیقات پر مرکوز ہوگی۔اس میں طیارہ کے موجودہ موقف کے تعلق کوئی حتمی نتیجہ نہیں ہوگا کیوں کہ اس کی تلاش ہنوز جاری ہے ۔ عزیز نے صحافیوں کو بتایا کہ’’میں عبوری رپورٹ کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کرسکتا لیکن یہ رپورٹ طیارہ کی تلاش کے لئے اب تک کی گئی تحقیقات پر مبنی ہوگی ۔‘‘انہوں نے کہا کہ ہم طیارے کے موجودہ موقف کے بارے میں کسی نتیجہ پر نہیں پہنچے ، کیوں کہ اس کی تلاش بدستور جاری ہے ۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ سال 8مارچ کو‘کوالالمپور سے بیجنگ جانے والا یہ طیارہ بحر ہند سے اچانک لا پتہ ہوگیا تھا۔ اس طیارے میں عملہ کے بشمول239افراد سوار تھے ۔ یہ تاریخ کی پراسرار ترین طیارہ گمشدگیوں میں سے ایک ہے ۔ ملائشیا کے حکام نے کہا کہ سٹیلائٹ ڈاٹا اشارہ کرتا ہے کہ طیارہ نے جنوبی بحر ہند کے اوپر سے لمبار استہ اختیار کیا تھا اور طیارہ کے اندر کوئی مشتبہ عمداً حرکت ہوئی ہے ۔ تاہم اب تک کسی ٹھوس نتیجہ پر نہیں پہنچا جاسکا حالانکہ آسٹریلیا کی زیر قیادت ممکنہ حادثہ کے مقام پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔

Malaysia to release interim report on MH370 on March 7

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں