83 ہزار امریکی ڈالر کا ہیلت کیر فراڈ - ہندوستانی نژاد فزیشین کو جیل اور جرمانہ کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

83 ہزار امریکی ڈالر کا ہیلت کیر فراڈ - ہندوستانی نژاد فزیشین کو جیل اور جرمانہ کا امکان

نیویارک
پی ٹی آئی
نیو یارک میں ایک44سالہ ہندوستانی نژاد فزیشین نے83ہزار امریکی ڈالر ہیلت کیر فراڈ کا قصوروار ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور اس کو10سال کی جیل اور تقریباً3لاکھ50ہزار امریکی ڈالر کے جرمانہ کا سامنا ہے ۔ مہیشش کو تھورو نے شہر کے ایک کلینک میں اپنی پریکٹس کے دوران2010ء تا2011ء وفاقی انشورنس میڈی کیر پروگرام میں دھوکہ دہی کا قصوروار ہونے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ اس نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے میڈی کیر کو بلز پیش کئے تھے جو جھوٹے تھے جس سے عکاسی ہوتی ہے کہ اس نے شخصی طور پر راست نگرانی میں دیگر لائسنس یافتہ میڈیکل عہدیداروں کو مریضوں کے علاج یا ان کی خدمات فراہم کی تھی تاہم کوتھورو نے شخصی طور پر یہ خدمات فراہم نہیں کیں کیونکہ وہ ملک کے دیگر حصہ میں تھے یا لاس ویگاس میں تھے جہاں وہ ایک اور میڈیکل آفس چلا رہے ہیں ۔ جھوٹے دعوؤں کے نتیجہ کے طور پر کوتھرو نے تقریباً83ہزار امریکی ڈالر حاصل کئے جس کے وہ اہل نہیں تھے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ان کی نیویارک کی پریکٹس سے بیماریوں پر قابو پانے والی اشیاء کے لئے غیر قانونی طور پر ادویات تجویز کرنے کا قصوروار ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ وہ جب اپنے نیویارک کے دفاتر میں نہیں تھے۔ کلیریکل اسٹاف نے مریضوں کے دفتر کے دورہ سے قبل مریضوں کے لئے نسخوں کے فارمس جزوی طور پر پُڑ کئے ۔ یہ نسخے بعد ازاں لاس ویگاس میں کوتھرو کو بھیجے گئے جہاں انہوں نے بنا تاریخ کے فارمس پر دستخط کئے اور نیویارک میں کلیریکل اسٹاف کو یہ نسخے واپس کئے ۔ کلیریکل اسٹاف نے تب تاریخ لکھتے ہوئے نسخوں کے فارمس دفتر کر مریضوں کے دورہ کے دن ان کے حوالے کئے ۔ دیگر مواقع پر انہوں نے کورے فارمس اور بنا تاریخ والے نسخوں کے فارمس پر دستخط کئے تھے اور مریضوں کو جاری کرنے کے لئے انہیں اپنے نیویارک کے دفتر میں کلیریکل اسٹاف کے حوالے کئے جب وہ لاس ویگاس میں تھے ۔ امریکی اسٹیٹس ڈسٹرکٹ کورٹ کے جج ڈیوڈ ہرڈاس سال مئی میں انہیں سزا سنائیں گے ۔

Indian-origin physician pleads guilty to healthcare fraud

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں