مسلمانوں کو تحفظات وقت کی اہم ضرورت - مہاراشٹرا اقلیتی کمیشن چیئرمین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

مسلمانوں کو تحفظات وقت کی اہم ضرورت - مہاراشٹرا اقلیتی کمیشن چیئرمین

ممبئی
یو این آئی
مسلمانوں کو ریزرویشن فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ آج یہاں مہاراشٹرا اقلیتی کمیشن کے چیئرمین محمد حسین امیر صاحب نے مسلمانوں کو ریزرویزن فراہم کئے جانے کی سفارش کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت مسلمانوں کی کی ترقیات اور فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے اور ریزرویشن فراہمی کے معاملے میں اٹارنی جنرل سے ریزرویشن کے سلسلے میں مشورہ بھی طلب کیاگیا ہے جلد ہی مسلمانوں کے متعلق حکومت اہم اور ٹھوس قدم اٹھائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی محکمہ اور اقلیتی کمیشن مسلمانوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے خصوصی کوششیں بھی کررہے ہیں ۔ امیر صاحب نے کہا کہ اقلیتی محکمہ کے وزیر برائے اقلیتی ایکناتھ کھڑے جو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے مسائل پر خاص دلچسپی رکھتے ہیں اور انہوں نے جلگاؤں میں مسلمانوں کے لئے ٹیکنیکل کالج کو بھی منظوری دلوائی ہے ۔ اتنا ہی نہیں اس کالج میں51فیصد اقلیتوں کا حصہ ہوگا ایسے میں اقلیتوں کے معاملے میں حکومت دلچسپی لے رہی ہیں اور5فیصد ریزرویشن کی فراہمی کے معاملے میں سنجیدہ ہے ۔ امیر صاحب نے کہا کہ قانونی پہلوؤں پر غور وخوض کرنے کے بعد ہی پختہ طریقہ سے ریزرویشن کو منظوری دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی بھی اسے عدالتوں میں چیلنج نہ کرسکیں ۔

Maharashtra minority panel seeks reservations

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں