مغربی بنگال کے 150 قبائلی عیسائیوں کو ہندو بنا دیا گیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-29

مغربی بنگال کے 150 قبائلی عیسائیوں کو ہندو بنا دیا گیا

کولکتہ
پی ٹی آئی
بیر بھوم ضلع کے رامپور ہٹ علاقہ میں وی ایچ پی کی جانب سے منظم کردہ ایک پروگرام میں کم از کم 150قبائلی عیسائیوں کو ہندو بنادیا گیا ۔ وی ایچ پی کی جانب سے رامپور ہٹ کے قریب واقع ایک گاؤں میں منظم کردہ پروگرام میں عیسائی ، ہندو اور مسلمانوں پر مشتمل لگ بھگ ایک ہزار افراد کی موجودگی میں150قبائلی عیسائیوں نے ہندو مت کو اختیار کرلیا۔ اس ضمن میں آتشی پوجا کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام نو ہندو افراد نے شرکت کی اور تاحیات اسی مذہب پر قائم رہنے کا عہد کیا ۔ ریاستی وی ایچ پی قائد سچندرناتھ سنگھا نے پی ٹی آئی کو اس بات کی خبر دی ۔ نیز سنگھا نے کہا کہ تمام نو ہندو افراد نے بلا جبرواکراہ اپنی مرضی سے یہ اقدام کیا ہے ۔ بیر بھوم سپرٹنڈنٹ آف پولیس سے ربط کرنے پر انہوں نے کہا کہ انہیں ایسی کسی خبر کا علم نہیں کیونکہ اس طرح کی کوئی شکایت ہمارے ہاں درج نہیں کی گئی ۔ وی اپچ پی صدر پروین توگاڑیہ سے اس ضمن میں پوچھے جانے پر انہوں نے رامپور ہٹ کی ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ہندو مت کو اختیار کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے کیسے روک سکتے ہیں ۔ نیز انہوں نے کہا کہ ہم نے ان تمام افراد اور ان کی اولاد کو ملازمت اور تعلیم جیسی تمام اہم سہولیات اور متعدد مفید اسکیمیں فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جو ہندو مت کو اختیار کریں گے ۔ نیز توگڑیہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کو فوری طور پر ایسے اقدامات کرنے ہوں گے کہ جس سے بنگلہ دیشی مسلمانوں کو جلد از جلد بنگال سے نکال باہر کیاجائے ورنہ یہ ریاست بنگلہ دیش کی سب سے بڑی آماجگاہ بن جائے گی ۔

West Bengal: At least 150 tribal Christians converted to Hinduism by VHP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں