لوک پال سرچ کمیٹی میں جلد تبدیلی ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-30

لوک پال سرچ کمیٹی میں جلد تبدیلی ہوگی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک پال کے ارکان کو نامز د کرنے کے لے یوپی اے حکومت کی طرف سے بنائی گئی سرچ کمیٹی میں جلد ہی تبدیلی ہوگی ۔ حکومت نے کمیٹی میں نئے نام شامل کرنے کامنصوبہ بنایا ہے ۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے نام نہیں ظاہر ہونے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت لوک پال کے لئے کوئی سرچ کمیٹی نہیں ہے ، اسے دوبارہ قائم کیاجائے گا ۔ گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات کے اعلان سے پہلے یوپی اے حکومت نے فروری میں جلدی میں8رکنی سرچ کمیٹی کی تقرری کی تھی جس کا صدر جسٹس(ریٹائرڈ) کے ٹی تھامس کو بنایا گیا تھا۔ اس کے دیگر ارکان میں کے مادھو راؤ( سابق آئی اے ایس افسر ) ایف ایس نریمن، پروفیسر میناکشی گوپی ناتھ) ماہر تعلیم) ایم ایل کماوت( سابق بی ایس ایف سربراہ) ایچ کے دوا اور پروفیسر نال میری( دونوں راجیہ سبھا رکن) اور ایس وائی قریشی( سابق چیف الیکشن کمشنر) تھے ، لیکن بعد میں تھامس اورنریمن دونوں نے سرچ کمیٹی میں رہنے سے انکار کردیا تھا ۔ کمیٹی کے کچھ ارکان کے مطابق انہیں دوبارہ قائم کرنے کی کارروائی کے سلسلے میں ڈی او پی ٹی سے کوئی پیغام نہیں ملا ہے ۔ پروفیسر میری نے کہا کہ سرکار سے ابھی تک کوئی پیغام نہیں ملا ہے ۔

Lokpal search committee to be reconstituted

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں