تحویل اراضی آرڈیننس - زمین سرمایہ داروں کے حوالہ کرنے کی سازش - کانگریس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-22

تحویل اراضی آرڈیننس - زمین سرمایہ داروں کے حوالہ کرنے کی سازش - کانگریس

لکھنو
پی ٹی آئی
تحویل اراضی پر آرڈیننس کو آج کانگریس نے غریب کسانوں کی زمین کم قیمت پر سرمایہ کاروں کے حوالہ کرنے کی سازش سے تعبیر کیا ہے اور کہا ہے کہ پارٹی اس کی واپسی تک احتجاج کرنی رہے گی ۔ اے آئی سی سی کے سکریٹری ریاست میں پارٹی معاملات کے انچارج مدھو سدن مستری نے گوتم بدھ نگر میں کسان مہا پنچایت سے مخاطبت میں کہا کہ گجرات سے تعلق رکھتا ہوں ، جہاں میں نے دیکھا کہ منصوبہ بند ترقی کے نام پر مودجی جی نے لاکھوں کسانوں کی زمینات انتہائی کم قیمت پر کچھ سرمایہ داروں کے حوالہ کردی ہے ۔ کسانوں سے اس معاملہ پر بے خوف ہوکر جدو جہد جاری رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس جدو جہد میں ہمیشہ ساتھ دیں گے ۔ کسانوں کو ان کے خلاف سازش سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے جاری کئے گئے بیان میں کہا کہ کسی کو کسانوں کی طاقت چھیننے کا اختیار نہیں ہے ۔ کانگریس قائد نے اتر پردیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ کسانوں کی زمینات کم قیمت پر بالجبر حاصل کی جارہی ہیں اور بڑے منافع کے نام پر صنعت کاروں کے حوالہ کی جارہی ہے ۔ یوپی سی سی کے صدر نرمل کھتری نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ پارٹی کی جدو جہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ آرڈیننس واپس نہیں لیاجاتا۔

Land ordinance: A conspiracy to hand over land to capitalist, Congress

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں