ممنوعہ پاکستانی چینلوں کو بند کرنے کی درخواست - دہلی ہائیکورٹ کا مرکز سے جواب طلب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-22

ممنوعہ پاکستانی چینلوں کو بند کرنے کی درخواست - دہلی ہائیکورٹ کا مرکز سے جواب طلب

نئی دہلی
یو این آئی
دہلی ہائیکورٹ نے آج ایک درخواست جس میں ہندوستان میں ممنوعہ پاکستانی چینلوں کی نشریات بند کرنے کے لئے موزوں اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے کہ بارے میں مرکزی حکومت سے جواب طلب کی۔ چیف جسٹس جی روہنی اور جسٹس راجیو سہائے اینڈ لا پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے اڈیشنل سالیسٹر جنرل سنجے جین سے دریافت کیا کہ ہندوستان میں دستیاب ممنوعہ پاکستانی ٹی وی چینلوں پر مرکز ماضی میں کیا اقدامات کیا اور آئندہ کیا اقدامات کیے جائیں گے ۔ درخواست میں16پاکستانی چینلوں کا نام پیش کیا گیا جو ملک میں غیر قانونی طو ر پر نشریات جاری رکھی ہوئی ہیں ان میں پی ٹی وی ، ہوم ٹی وی ، ہم ٹیوی فلم آریا ، خیبر ٹی وی، اکسپریس انٹر ٹینمنٹ اور اریا ناٹی وی وغیرہ شامل ہیں ۔ درخواست گزار نشاد شرما کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے مزکر سے رپورٹ طلب کی۔ درخواست میں عدالت کو دخل اندازی کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو ہدایت جاری کرنے کہا گیا کہ ڈش ٹی وی کی جانب سے نشر کیے جانے والے ان تمام چینلوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں ۔

HC notice to Centre on banned Pakistan channels

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں