کالے دھن پر حکومت کے پاس آزادانہ شواہد موجود - ارون جیٹلی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-23

کالے دھن پر حکومت کے پاس آزادانہ شواہد موجود - ارون جیٹلی

ڈاؤس(سوئٹزر لینڈ)/نئی دہلی
پی ٹی آئی/ یو این آئی
ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے لئے کئے گئے اقدامات پر مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ملک میں نئی حکومت کے آنے کے بعد سے ہی لفظ’’کرپشن‘‘ نہیں پھیلا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ کرپشن سے نہ صرف تجارتی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ملک کی صداقت بھی مجروح ہوتی ہے ۔ اس بات کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ملک کرپشن کی وجہ سے متاثر ہوا ، مرکزی وزیرفینانس نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نئی قوانین کے ذریعہ کرپشن کو ختم کرنے کوشاں ہے ۔ جیٹلی نے یہاں بیرونی سرمایہ کاروں کے ان خدشات کا ازالہ کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے ان سے استفسار کیات ھا کہ یورپ کے ایک چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کرپشن کے باعث ان کی کمپنیوں نے ہندوستان میں سرمایہ کاری کو روک دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا میں ان محترم کو کوئی الزام دینا نہیں چاہتا جنہوں نے یہ سمجھادیا ہے اس لئے کہ ہم نے کرپشن سے متاثر کیا ہے ۔ مرکزی وزیر فینانس نے کہا کہ کئی مسائل کی یکسوئی ہنوز باقی ہے ۔ ارون جیٹلی نے سی آئی آئی، بی سی جی کی ناشتہ پر ہوئی میٹنگ کے دوران یہ بات کہی ۔ اس میٹنگ کا موضع’’ ہندوستان جسے وزیر اعظم نریندر مودی تیار کرنا چاہتے ہیں‘‘ تھا۔ جیٹلی نے کہا کہ گزشتہ8ماہ کے دوران جو لفظ نہیں سنائی دیا گیا وہ ہے’’کرپشن‘‘۔ بیرونی ممالک میں موجود کالے دھن پر بات چیت کرتے ہوئے مرکزی وزیر فینانس نے کہا کہ ہندوستان نے اس کے شہریوں کی جانب سے سوئس بینکوں میں غیر محسوب دولت کے جمع کرنے کا آزادانہ ثبوت رکھتا ہے ۔ اور سوئٹزر لینڈ نے اس سلسلہ میں اطلاعات کی مکمل فراہمی کی پیشکش کی ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج اپنے سوئٹزر لینڈ کے اپنے ہم منصب ایویلائن وڈمیرسے40منٹ تک جاری ملاقات کے بعد یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے کالے دھن جیسے مسائل سے نمٹنے ہندوستان کی مد د کرنے پر راضی ہوگیا ہے ۔ جیٹلی نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی اصلاحات کا سلسلہ بجٹ بعد بھی جاری رہے گا۔
ڈاؤس میں جاری عالمی اقتصادی فورم(ڈبلیو ای ایف) کے پانچ روزہ سالانہ چوٹی کانفرنس کے بعد آج یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ارون جیٹلی نے کہا کہ بجٹ تو صرف ایک دن جاری ہوتا ہے جب کہ سال میں365دن ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی طور پر جو بھی اصلاحات کئے جانے ہیں انہیں کسی دن بھی کیاجاسکتا ہے اور اس کے لئے کوئی دن مختص نہیں ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بجٹ میں ہی سارے معاشی اصلاحات کئے جائیں یہ ضروری نہیں ہے اس لئے اس سلسلے میں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ حکومت معاشی اصلاحات کے اپنے وعدے پر قائم ہے اور اسے ہر حال میں جاری رکھے گی ۔ اس سوال پر کہ اس سال بجٹ کو ہفتہ کو کیوں پیش کیاجارہا ہے ۔ جیٹلی نے کہا کہ یہ محض اتفاق ہے کہ بجٹ پیش کئے جانے کی تاریخ28فروری ہے جو کہ ہفتہ کا دن ہے۔ میں تو بس فروری کے آخری دن میں بجٹ پیش کرنے کی روایت نبھا رہا ہوں ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ ہفتہ کو بجٹ پیش کرنے سے حکومت کو کہیں یہ امید تو نہیں ہے کہ اس سے پیر کے روز شیئر بازار میں رونق نظر آئے گی ۔ وزیر فینانس نے کہا کہ یہ تو بازار کو طے کرنا ہے اس سے حکومت کا کوئی واسطہ نہیں ہے

India has independent evidence on black money cases: Finance Minister Arun Jaitley

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں