سعودی عرب میں کیرالا کلچر پر مبنی ہندوستانی فیسٹول کا اہتمام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

سعودی عرب میں کیرالا کلچر پر مبنی ہندوستانی فیسٹول کا اہتمام

دبئی
پی ٹی آئی
سعودی عرب میں کیرالا کی تہذیب سے نوجوانوں کو واقف کروانے 10ہزار ہندوستانی تارکین وطن کے خاندانوں کے لئے جدہ میں ایک فیسٹول کا اہتمام کیا گیا ۔ فیسٹول پر کشش ایونٹس جیسے کیرالا کے روایتی رقص اور دیگر آرٹ کی شکل میں چھوٹے بچوں کی جانب سے پیش کئے جائیں گے ۔فیسٹول کا انعقاد ملاروادی بالا سنگم کی جانب سے2014ء میں سلسلہ وار پروگراموں کے اختتام کی علامت ہوگا تاکہ ہندوستانی تارکین وطن کے بچوں میں کیرالا کے منفرد کلچر زبان، ادب، ایس سی حکمت عملی اور سماجی اقدام سے شعور بیدار کیاجائے۔ یہ بات ساجد احمد نے بتائی جو ملارواودی کے عہدیدار ہیں، یہ تنظیم جس نے ایونٹ کی میزبانی کی ہے ملاروادی بچوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد کرے گی تاکہ اخلاقی اقدام اور فرقہ وارانہ میل ملاپ کو فروغ دیاجاسکے ۔ یہ بات سر پرست اعلیٰ محمد نجیب نے بتائی۔ بڑے پیمانے پر علاقائی زبانوں کے قتل عام کے دور میں تیزی کے ساتھ سماجی اقدام اور ورثہ ناپیداہوتا جارہا ہے۔ ان ملارواڈی پروگراموں سے بر وقت کی جانے والی مہم کے نظریہ سے دیکھاجانا چاہئے احمد کے حوالے سے عرب نیوز نے یہ بات بتائی ۔

Indian festival in Saudi Arabia educates about Kerala culture

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں