حیدرآباد 2018ء میں آئی ٹی ورلڈ کانگریس کی میزبانی کرے گا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

حیدرآباد 2018ء میں آئی ٹی ورلڈ کانگریس کی میزبانی کرے گا

intl-IT-congress-2018
حیدرآباد
اعتماد نیوز
ورلڈ آئی ٹی کانگریس پہلی مرتبہ ہندوستان میں حیدرآباد میں2018ء میں منعقد ہوگی ، اس عالمی سطح کی کانفرنس کی میزبانی حکومت تلنگانہ کرے گی جس میں دنیا بھر کے2500سے زائد مندوبین شریک ہوں گے جو سرکردہ آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہان ہوں گے جس میں بل گیٹس ، ستیہ ناڈیلا اور امرتیہ سین جیسی شخصیتیں شامل ہوں گی ۔ تقریباً80ممالک کے مندوبین اس میں شامل ہوں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اپنے دورہ امریکہ و خلیج کے موقع پر آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہان کو اس عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دیں گے ۔ ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں کے سربراہان کو اس عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے دعوت دیں گے ۔ ہندوستانی آئی کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم ناسکام کے صدر چندر شیکھر اور نائب صدر نشین موہن ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے سکریٹریٹ میں ملاقات کی اور اس عالمی کانفرنس کی میزبانی قبول کرنے پر ان کی ستائش کی ۔ وزیر آئی ٹی ورلڈ کانگریس کے انعقاد میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی اور اس کانفرنس کو تاریخی بنایاجائے گا تاکہ ہندوستان بالخصوص تلنگانہ کی ثقافت کو دنیا بھر میں روشناس کیاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ آئی ٹی کانفرنس دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہوتی ہے ۔ آئندہ عالمی کانفرنس2016ء میں برازیل میں منعقد ہوگی ۔ اس کانفرنس میں ریاست کا ایک وفد شرکت کرے گا اس کے بعد ہونے والی عالمی کانفرنس حیدرآباد میں منعقد ہوگی کیونکہ عالمی سطح کے بڑے ایونٹس کی تیاری کے لئے قوت درکار ہوتا ہے۔ وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ ناسکام کے عہدیداروں کے ہمراہ چیف منسٹر نے ملاقات میں انہیں بتایا کہ حیدرآباد میں عالمی آئی ٹی کانفرنس کے انعقاد تک یہاں 4Gٹکنالوجی دستیاب رہے گی اور برقی کے مسئلہ پر تلنگانہ ایک سرپلس ریاست میں تبدیل ہوجائے گی۔
چیف منسٹر نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی جانب سے جو صنعتی پالیسی متعارف کی گئی ہے ۔ اسے دنیا بھر میں پیش کرنے کے لئے یہ ایک مناسب پلاٹ فارم ہوگا ۔ صنعت کاروں کو تلنگانہ میں کمپنیاں قائم کرنے کے لئے لائسنس راج سے نجات مل جائے گی۔ انہیں صنعتوں کے قیام کے لئے درکار اجازت صرف خود کے فراہم کردہ تفصیلات کی بنیاد پر حکومت فراہم کرے گی ۔ چیف منسٹر نے ناسکام کے وفد کو تیقن دیا کہ ورلڈ آئی ٹی کانفرنس کے انتظامات میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی پارکس کے لئے ریاستی حکومت 5ہزار ایکڑ اراضی مختص کررہی ہے جس میں آئی کمپنیوں کی جگہ کے علاوہ آئی ٹی ملازمین کی رہائشی سہولتیں شاپنگ کامپلکس اور ہیلی پیاڈ جیسی سہولتیں بھی دستیاب رکھی جائیں گی ۔ اس موقع پر سکریٹری آئی ٹی ہرپریت سنگھ بھی موجود تھے ۔ ناسکام کے عہدیداروں نے چیف منسٹر سے ملاقات کے موقع پر اور اس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ورلڈ آئی ٹی کانفرنس کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ اس عالمی سطح کے یونٹ میں دو ٹریلین ڈالرس کے کاروبار کے مواقع دستیاب ہوں گے ۔ اس موقع پر ایک آئی ٹی نمائش بھی ہوگی جس میں آئی ٹی عصری تبدیلیاں اور آلات کو پیش کیاجائے گا۔ تقریباً دو لاکھ مربع فٹ پر یہ نمائش ہوگی جس میں500اسٹالس ہوں گے ۔

Hyderabad to host World Congress on Information Technology in 2018

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں