فلائی پاسٹ کے لئے دہلی کے علاقوں کو صاف رکھنے فضائیہ کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-23

فلائی پاسٹ کے لئے دہلی کے علاقوں کو صاف رکھنے فضائیہ کا حکم

نئی دہلی
یو این آئی
انڈین ایئر فورس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر60سے 500میٹرتک کی بلندی پر ہونے والے فلائی پاسٹ سے پرندوں کے ذریعے پیدا شدہ خدشات کے تحت راجدھانی دلی اور اس کے نواحی علاقوں میں آباد لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھا جائے اور کھانے پینے کی چیزیں، کوڑا کرکٹ، مردہ جانور اور لاشیں کھلے میں پھینکنے سے گریز کریں ۔ اس کے ساتھ ہی یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے کھلے میں پڑی لاش کی اطلاع قریبی ایئر فورس یونٹ یا پولیس اسٹیشن کو دیں ۔ اس راستے پر پڑنے والے علاقوں میں پالم، نجف گڑھ ڈرینس ، تہاڑ جیل ، فوجی قبرستان اور راشٹرپتی بھون سے متصل علاقے شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ پرندے کم بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کے لئے زبردست خطرے کا سبب بنتے ہیں، کھلے میں پھینکی گئی کھانے پینے کی اشیاء ان پرندوں کو اپنی طرف ملتفت کرتی ہیں ۔ اس لئے انڈین ایئر فورس اس فلائی پاسٹ کو محفوظ بنائے رکھنے کی غرض سے دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آباد سبھی شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء اور کوڑا کرکٹ کھلے میں نہ پھینکا جائے اور اگر کہیں کھلے میں پڑی کوئی نعش دیکھی جائے تو اس کی اطلاع قریبی ایئر فورس یونٹ یا تھانے کو دی جائے ۔

IAF urges people to keep city clean for flight safety

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں