اطالوی فوجیوں کو رہا کرنے یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-17

اطالوی فوجیوں کو رہا کرنے یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

بروسلز
پی ٹی آئی
یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرار داد منظور کرتے ہوئے ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ دو ہندوستانی ماہی گیروں کے قتل کے الزام میں ملوث دو اطالوی فوجیوں کو اٹلی واپس ہونے کی اجازت دے ۔ اس قرار داد پر زبردست رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایک’’ غلط مشورہ‘‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ معاملہ عدالت کے زیر التواہے ، یورپی پارلیمنٹ کے فیصلہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کے ساتھ ساتھ اس پر ہندوستان اور اٹلی میں گفت و شنید جاری ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ’’ ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے اس کیس میں14جنوری2015کے اپنے حکمنامہ میں ایک اطالوی فوجی میسی میلانولاٹور کی ضمانت میں طبی بنیادوں پر تین ماہ کی توسیع کی ہے اور دوسرا اطالوی سلواتور ے گیرون نئی دہلی میں اطالوی سفارت خارنہ میں رہائش پذیر ہے ۔ ان حالات میں یورپی پارلیمنٹ کو اس طرح کی کسی بھی قرار داد کی منظوری سے گریز کرنا چاہئے تھا۔‘‘ اس سے قبل رات اسٹراس بورگ میں چل رہی یورپی پارلیمنٹ نے ان دونوں فوجیوں کی اٹلی واپسی کی اجازت دینے اور کیس کو منتقل کرنے کی قرار داد منظور کی۔ اس قرار داد میں کہا گیا کہ’’ یورپی پارلیمنٹ امید کرتی ہے کہ دو اطالوی فوجیوں کے معاملہ پر ہندوستان اور اٹلی میں جاری سفارتی تنازعہ کو اطالوی قانون یا بین الاقوامی قانون کے تحت جلد ہی حل کرلیاجائے گا۔‘‘علاوہ ازیں ارکان پارلیمنٹ سے ان فوجیوں کو اٹلی واپس کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی الزام کے انہیں حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ندائی طور پر منظور کی گئی اس قرار داد میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان نے دو ہندوستانی ماہی گیروں کی ہلاکت پر غم کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی دو اطالوی فوجیوں کی حراست پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔ یاد رہے کہ ان دو اطالوی فوجیوں نے 15فروری2012کوکیرالا کے ساحل پر دو ہندوستانی ماہی گیروں کو قزاقی کے شبہ میں قتل کردیا تھا ۔ وہ ایزیکا لیکژی ، نامی جہاز پر بطور محافظ موجود تھے ۔ اس واقعہ نے ہندوستان اور اٹؒ ی کے درمیان سفارتی تنازعہ کھڑ اکردیا تھا اور گزشتہ سال دہلی اور روم کے درمیان اس وقت مزید تلخی پیدا ہوئی تھی جب انہیں فروری2013ء میں اپنے ملک کے انتخابات میں ووٹ دینے کے لئے وہاں جانے دیا گیا تھا اور بعد میں اٹلی نے ان فوجیوں کو ہندوستان واپس بھیجنے سے انکار کردیا تھا ، بعد میں ایک ماہ بعد ان دونوں فوجیوں کو ہندوستان واپس بھیج دیا گیا تھا۔

European Parliament adopts resolution on Italian marines, India disapproves

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں