ملک میں آسان تر تجارتی پالیسی پر عمل آوری کا وعدہ - نریندر مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-12

ملک میں آسان تر تجارتی پالیسی پر عمل آوری کا وعدہ - نریندر مودی

گاندھی نگر
پی ٹی آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو تجارت کے لئے انتہائی موزوں مقام بنانے کے علاوہ ایک مستحکم پالیسی اور ٹیکس نظام کا وعدہ کیا جس کے نتیجہ میں بڑی بڑی کارپوریٹ کمپنیوں نے1.6لاکھ کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری اور50ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کا عہد کیا۔ بڑے کارپوریٹس میں امبانیز ، اڈانیز اور برلا کے علاوہ بین الاقوامی سوزو کی اور یوٹنٹو بھی شامل ہیں ۔ مودی نے خطوں اور شعبوں میں حقیقی معنوں میں غیر محدود ترقی کا وعدہ کیا جب کہ تجارتی قائدین نے سرمایہ کاری سے متعلق اعلانات میں کوئی کوتاہی نہیں کی اور سہ روزہ وائبر نٹ گجرات چوٹی اجلاس کے پہلے ہی دن بین شعبہ یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے ۔ سرمایہ کاری کے اعلان کا آغاز کرتے ہوئے ارب پتی صنعتکار مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز ، مختلف تجارتوں میں12تا18ماہ کے دوران1لاکھ کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اڈانی گروپ نے گجرات میں سولار پارک کا قیام عمل میں لانے کے لئے امریکی کمپنی سن ایڈیسن کے ساتھ شراکت داری کی ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی ۔ اڈانی گروپ نے4بلین ڈالر کی سرمایہ کاری اور20ہزار ملازمتوں کاتیقن بھی دیا۔ اڈانی گروپ نے آسٹریلیائی توانائی کی ایک بڑی کمپنی وڈسائڈ کے ساتھ بھی ایک معاہدہ پر دستخط کیا۔ آدتیہ برلا گروپ کے صدر نشین کمار منگلم برلا نے بھی ریاست میں سٹمنٹ اور دیگر تجارتوں میں20ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ۔ غیر ملکی کمپنیوں میں آسٹریلیائی معدن کمپنی ریوٹنٹو کے سی ای او سیم والش نے کہا کہ گروپ گجرات میں ہیرے تراشنے والی صنعت میں30ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ آسٹریلیا ئی عوام گجرات کو انتہائی منافع بخش تجارت کی منزل باور کررہے ہیں ۔ جاپانی آٹو کمپنی سوزوکی کے چیرمین اسامو سوزو کی نے کہا کہ گجرات میں کار بنانے والی ان کی نئی یونٹ4ہزار کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری سے قائم کی جارہی ہے ۔ جو 2017میں مکمل ہوجائے گی ۔ کلیانی گروپ نے بھی ڈھولیرا( گجرات) میں قائم آرمرڈ فائٹنگ وہیکلس یونٹ کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے600کروڑ روپیوں کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا جب کہ ویلیپن رینیوایبلس نے ایک ہزار میگا واٹ کے شمسی اور آبی صلاحیتوں کے حامل کمپنی کے قیام کے لئے8300کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

Vibrant Gujarat Summit: PM Narendra Modi promises easy business

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں