ہندوستان میں اکثریت پسندی میں اضافے کے خدشے بے بنیاد نہیں - اے ایم یو لکچر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-22

ہندوستان میں اکثریت پسندی میں اضافے کے خدشے بے بنیاد نہیں - اے ایم یو لکچر

US-historian-David-Lelyveld
علی گڑھ
پی ٹی آئی
ہندوستان میں گزشتہ6ماہ کے دوران جو واقعات بشمول ’’ہندوتواسیاست میں اضافہ‘‘ سامنے آئے ہیں ، وہ اس بات کی تلخ یاددہانی کرتے ہیں کہ اکثریت پسندی میں اضافہ کے خدشے کلیتاً بے بنیاد نہیں ہیں ۔ ممتاز امریکی تاریخ داں اور مصنف ڈیوڈ لیلی ویلڈ نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ آج یہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) میں لکچر دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند سے کوئی بڑے فوائد سے متعلق’’ کسی خوش فہمی میں رہنا‘‘ ایک غلطی ہوگا ۔ ڈیوڈ نے یہ احساس بھی ظاہر کیا کہ امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد‘‘ اس عجلت سے اتفاق نہیں کرتی جس کا مظاہرہ ، صدر بارک اوباما نے وزیر اعظم ہندکو امریکی ویز ادینے سے انکار کو واپس لینے میں کیا تھا۔ ‘‘ڈیوڈ نے کہا کہ اوباما کے دورہ ہند کے فیصلہ سے’’دنیا میں انسانی حقوق کے چمپئن کی حیثیت سے ان کے (اوباما کے) امیج کو نقصان پہنچے گا۔‘‘مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ6ماہ کے دوران ہندوستان میں جو واقعات پیش آئے ہیں ان میں مذہبی بنیاد پرستی اور ہندو توا سیاست میں ابھار ، تلخ یاددہانی کے مترادف ہیں اور اکثریت پسندی میں اضافہ سے متعلق سر سید احمد خان کے اندیشے کلیتاً بے بنیاد نہیں تھے ۔‘‘ ڈیوڈ نے بانی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

Fear of majoritarianism not unfounded: US historian David Lelyveld in a lecture at Aligarh Muslim University

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں