پی ڈی پی نے تائید کے لئے نیشنل کانفرنس کی پیشکش مسترد کر دی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

پی ڈی پی نے تائید کے لئے نیشنل کانفرنس کی پیشکش مسترد کر دی

سری نگر
پی ٹی آئی
پی ڈی پی نے آج تشکیل حکومت کے لئے اپنی روایتی حریف نیشنل کانفرنس کی تائید کی پیشکش مسترد کردی ہے اس طرح گزشتہ ماہ کے اسمبلی انتخابات میں معلق فیصلے سے پیدا سیاسی تعطل کی جلد یکسوئی کے امکانات موہوم ہوگئے ہیں ۔ نیشنل کانفرنس کے ورکنگ پریسڈنٹ عمر عبداللہ کی جانب سے گورنر این این ووہرا حکومت سازی کے لئے پی ڈی پی کی تائید کی پیشکش کی اطلاع دئیے جانے کے ایک دن بعددونوں جماعتوں کے درمیان لفظی تکرار ہوئی ۔ پی ڈی پی کے ترجمان نعیم اختر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ عوام نے انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے خلاف ووٹ دیا ہے اور صرف15سیٹوں کے ساتھ نیشنل کانفرنس حکومت بنانے کے بارے میں فیصلہ نہیں کرکستی ہے ۔ جواب میں نیشنل کانفرنس نے کہا کہ اس کی پیشکش باہر سے تائید کے لئے تھی ۔ پی ڈی پی پر تنقید کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا کہ وہ اقتدار پر آنے کے لئے ہر ممکنہ مفاہمت اور یوٹرن لینے کے لئے آمادہ ہوگئی ہے ۔ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے بالخصوص پی ڈی پی سرپرست مفتی محمد سعید پر تنقید کی اور ان پر کئی قتل عام اور زیادتیوں کا ذمہ دار ہونے کا الزام لگایا۔

Thanks, But No Thanks, PDP Tells Omar Abdullah, Rejecting His Support in Jammu and Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں