مختار عباس نقوی کو ایک سال جیل کی سزا - فوری ضمانت منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

مختار عباس نقوی کو ایک سال جیل کی سزا - فوری ضمانت منظور

رامپور
پی ٹی آئی
راپور کی ایک عدالت نے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کو2009ء کے لوک سبھا انتخابات کے دوران امتناعی احکام کی خلاف ورزی کے لئے ایک سال جیل کی سزا سنائی ہے ۔ مرکزی مملکتی وزیر پارلیمانی امور و اقلیتی بہبود نقوی کے علاوہ18دیگر ملزمین کو ایڈیشنل ضلع جج منیش کمار نے قصور وار قرار دیا ۔ تاہم57سالہ سینئر بی جیپی لیڈر کو عدالت نے بعد میں ضمانت دے دی ۔فیصلہ سنانے کے وقت نقوی عدالت میں موجود تھے ۔ جو ڈیشیل مجسٹریٹ منیش کمار نے مقوی کو آئی پی سی کی دفعہ143( غیر قانونی طور پر اکٹھا ہونا) دفعہ341( غلط مزاحمت) اور دفعہ342کے علاوہ قانون تعزیری ترمیم کی دفعہ7اور سی آر پی سی کی دفعہ144کے تحت قصور وار قرا ر دیا۔ یہ کیس رامپور پارلیمانی حلقے کے پتوائی علاقہ میں نقوی کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں کے مظاہرہ سے متعلق ہے ۔ انہوں نے رامپور بی جے پی یونٹ کے صدر کی گرفتاری اور پارٹی کی ایک گاڑی کی ضبطی کے خلاف یہ مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس نے نقوی کے بشمول200افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ۔ نقوی نے بی جے پی ٹکٹ پر مقابلہ کیا تھا لیکن سماج وادی پارٹی کی امید وارہ جیہ پردا کے مقابل ہار گئے تھے ۔ بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد اس موقع پر عدالت میں جمع ہوگئی اور وزیر کی تائید میں نعرے لگائے ۔ نقوی نے عدالتی فیصلہ پر کہا کہ ہو عدلیہ کااحترام کرتے ہیں ، اس دوران سینئر کانگریس لیڈر منیش تیواری نے مطالبہ کیا کہ نقوی عدالت کے فیصلہ کے بعد مستعفیٰ ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ از خود نااہلی کا ہے ۔ وزیر کو ایسے معاملات میں سنجیدگی سے محاسبہ کرنا چاہئے کہ کیا حکومت میں برقرار رہنا مناسب ہے یا نہیں ؟

UP court gives Naqvi jail, later grants bail

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں