بی جے پی کجریوال کے خلاف شاذیہ علمی کو اتارنے کے لئے کوشاں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

بی جے پی کجریوال کے خلاف شاذیہ علمی کو اتارنے کے لئے کوشاں

نئی دہلی
پی ٹی آئی
ان اطلاعات کے درمیان کہ شاذیہ علمی نئی دہلی اسمبلی نشست سے اروند کجریوال کے خلاف مقابلہ کرسکتی ہیں، عام آدمی پارٹی کے سابق لیڈر نے کہا کہ وہ کہیں سے بھی آنے والے اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی ۔ شاذیہ علمی نے رات دیر گئے ٹوئٹر پر کہا کہ انہیں نیشنل ڈیفنس کالج میں خطاب کے لئے مدعو کیا گیا تھا ۔ وہ میڈیا کے سوالات نہیں لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نئی دہلی سے یا کہیں سے بھی مقابلہ نہیں کررہی ہوں ۔ اس سے پہلے کجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ شاذیہ علمی اس ملک کی شہری ہیں اور کہیں سے بھی مقابلہ کرنے کے لئے آزاد ہیں ، لیکن پریس کانفرنس کے چند گھنٹوں بعد کجریوال نے ان کی ایک ٹویٹ کو دہراتے ہوئے شاذیہ علمی پر طنز کیا ۔ شاذیہ علمی کا یہ ٹویٹ 21نومبر2013ء کا تھا جس کا عنوان’’ بی جے پی کا نام منافقت‘‘ تھا۔ شاذیہ علمی اس وقت عام آدمی پارٹی میں تھیں ۔ انہوں نے بی جے پی اور کانگریس پر اس ٹویٹ میں تنقید کی تھی۔ انہوں نے2013ء کے اسمبلی انتخابات آر کے پورم سے لڑے تے، اور انہیں معمولی فرق سے شکست ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد انہیں صدر کانگریس سونیا گاندھی کے خلاف اتارنا چاہتی تھی لیکن انہوں نے انکار کردیا ۔ دہلی سے مقابلہ کرنے کے ان کے مطالبہ کو مسترد کرنے کے بعد انہیں غازی آباد سے اتارا گیا تھا جہاں انہیں شکست ہوئی تھی ۔ شاذیہ علمی نے لوک سبھا انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی شکست کے بعد کجریوال کے گرد حواریوں کے حلقہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ سابق آپ لیڈر نے دہلی بی جے پی کی سوچ بھارت مہم میں بھی شرکت کی تھی لیکن وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوئیں ۔ بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ سابق آپ لیڈر دو تین دنوں میں پارٹی میں شامل ہوسکتی ہیں ۔ زعفرانی جماعت چاہتی ہے کہ وہ کجریوال کے خلاف نئی دہلی سے مقابلہ کریں لیکن وہ اوکھلاس سے لڑنے میں دلچسپی رکھتی ہیں ۔

BJP keen on contesting Shazia Ilmi against Arvind Kejriwal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں