اتر پردیش میں دیسی شراب پینے سے 31 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

اتر پردیش میں دیسی شراب پینے سے 31 افراد ہلاک

لکھنو
یو این آئی
اترپردیش کے دارالحکومت میں دیسی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد31ہوگئی ہے ۔ جب کہ گزشتہ رات سے اب تک مختلف ہاسپٹلوں میں مزید16افراد فوت ہوگئے ۔ ان میں سیافراد نے آج صبح کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی اور رام منوہر لوہیا ہاسپٹل لکھنو میں دم توڑ دیا ۔ سرکاری ذراع نے آج بتایا کہ اموات 29ہوگئی ہیں اور انہیں اس میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے کیونکہ22افراد کی حالت اب بھی نازک ہے ۔ دیسی ساختہ شراب پینے کے بعد طبیعت بگڑنے پر ہاسپٹل میں لائے گئے100افراد اب بھی زیر علاج ہیں ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس سانحہ میں35افراد فوت ہوچکے ہیں۔ لکھنو کی ملیح آباد تحصیل میں اتوار کو سستے داموں دیسی ساختہ شراب بیچی گئی تھی جس کو پینے کے بعد یہ سانحہ پیش آیا ۔ اسی دوران پولیس نے بتایا کہ اس معاملہ میں اہم ملزم جگنو کو گرفتا رکرلیا گیا ہے ۔ جس نے غیر قانونی شراب سستے داموں میں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق200ملی لیٹر شراب 8یا10روپے میں فروخٹ کی دیہاتیوں کو پیشکش کی گئی جس کے بعد دیہاتی شراب پینے کے لئے ٹوٹ پڑے ۔ ذرائع کے مطابق سستے داموں ہونے کی وجہس ے انہوں نے خوب شراب پی ۔ شراب بیچنے والے4افراد کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔ اس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اکسائز اور پولیس کے17عہدیداروں کو معطل کردیا۔ حکومت نے ایک اکسائز کمشنر کو بھی آج صبح معطل کردیا۔

Death toll from toxic liquor in UP hits 31

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں