حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ کی دوبارہ سماعت کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-14

حسنی مبارک کے خلاف مقدمہ کی دوبارہ سماعت کا حکم

قاہرہ
رائٹر
مصر کی عدالت العالیہ سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف ایک ماباقی مقدمہ کے فیصلہ کو الٹتے ہوئے خرد برد کے کیس کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا جس کے ساتھ ہی معزول صدر حسنی مبارک کی جیل سے رہائی کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ 86سالہ مبارک کو سرکاری فنڈس سے صدارتی محل اور اپنے خاندانی عمارتوں کی مرمت اور تزئین نو کے لئے استعمال میں لانے کی پاداش میں گزشتہ مئی کو3سال کی سزا ئے قید سنائی گئی تھی ۔ اسی کیس میں ان کے دو فرزندوں کو چار سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی۔30سال تک مصر پر حکمراں رہنے والے حسنی مبارک فی الحال قاہرہ کی ایک فوجی ہاسپٹل میں شریک ہیں ۔ عدالتی ذرائع نے بتایا کہ چونکہ اب ان کے مقدمہ کی دوبارہ سماعت کا حکم جاری ہوچکا ہے ۔ لہذا مبارک کی رہائی کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دیتی ہے کیونکہ ان کے خلاف اب کوئی مقدمہ زیر سماعت نہیں رہا ۔ احتجاجیوں کی ہلاکت میں ملوث ہونے کے الزامات سے متعلق مقدمہ کی سماعت تیسری بار اور قطعی مرحلہ میں ہے ۔ نومبر میں ان کے خلاف مقدمات واپس لینے کے فیصلہ پر مصر کی تمام یونیورسٹیوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے ۔ علاوہ ازیں آن لائن پر اس کا مذاق بھی اڑایا گیا تھا۔ عدالت مرافعہ نے منگل کو مقدمہ کی دوبارہ سماعت کا حکم تو دیدیا تاہم یہ وضاحت نہیں کی کہ اس دوران مبارک کو ضمانت پر رہا کردیاجائے گا۔

Egypt's high court overturns last conviction against Mubarak

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں