امریکی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان - نظام زندگی درہم برہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-28

امریکی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفانی طوفان - نظام زندگی درہم برہم

نیویارک
یو این آئی
امریکہ کے شمال مشرقی علاقہ میں کل ہوئی موسم سرما کی شدید برفباری اور طوفان کے نتیجہ میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ خراب موسم کے باعث ہزاروں کی تعداد میں فضائی پروازیں منسوخ ہوئیں ، عوامی سفری سہولیات محدود ہوکر رہ گئی ہیں جب کہ سینکڑوں اسکولس بند کردیے گئے ۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج صبح تک علاقہ میں مزید3فٹ برفباری کی پیش قیاسی کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق نیو یارک ، نیوجرسی ، کنیٹی کٹ اور میسا چیوسٹس ریاستوں میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا ہے جہاں کے لاکھوں مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر سے باہر نہ نکلیں جبکہ ریل اور بسوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی ہے ۔ اس برفانی طوفان نے امریکہ کے20فیصد حصوں کو متاثر کیا ہے ۔ نظام زندگی درہم برہم ہے۔6ریاستوں کی صورتحال بہت ابتر ہے اور امریکہ کے مشرقی حصے میں واقع بندرگاہوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے ۔ نیویارک کے حکام نے مقامی وقت رات11بجے کے بعد سے6000کلو میٹر طویل سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ فلیڈ یلفیا سے لے کر مین تک شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ویدرسروس( این ڈبلیو ایس) نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں کیونکہ آنے والے دن خطرناک ہوسکتے ہیں ۔ نیویارک کے میئر نے پریس کانفرنس میں لوگوں کو انتباہ دیا گیا ہے کہ وہ برف صاف کرنے والے2300ٹرکوں سے محتاط رہیں ، ہم اس طوفان کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، اگلے چند گھنٹوں میں ہم دیکھیں گے کہ برفانی طوفان بہت تیزی سے اور بہت شدت سے ہم سے ٹکرائے گا۔ ایک اندازہ کے مطابق2کروڑ80لاکھ افراد اس برفانی طوفان سے متاثرہوئے ہیں ۔ ایک اندازہ کے مطابق میسا چیوسٹس کے ساحلی علاقوں میں75میل فی گھنٹہ ہوائیں چلیں گی اور برفباری ہوگی۔ نیو ہیمپشائر کے علاقہ کو نکرڈ کی رہائشی کرسٹی کریہیڈ نے بتایا کہ وہ اپنی خبر رساں ایجنسی اسوسی ایٹڈپریس کے مطابق حکام نے طوفان کے خدشے کی وجہ سے پہلے ہی نیویارک، بوسٹن اور دیگر ایرپورٹس سے اڑنے اور وہاں اترنے والی سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی ہیں ۔ امریکی موسمیاتی چینل و محکمہ موسمیات کے اندازوں کے مطابق نیو جرسی سے مشرقی میاس چوسٹس تک6انچ سے ایک فٹ تک برف پڑ سکتی ہے جب کہ میری لینڈ اور پینسلو ینیا میں4سے8انچ برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔

Blizzard pounds US northeast, New York spared its brunt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں