خالدہ ضیاء کے خلاف ایک اور کیس درج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-28

خالدہ ضیاء کے خلاف ایک اور کیس درج

ڈھاکہ
آئی اے این ایس
بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کے خلاف تشدد بھڑکانے کا ایک اور کیس درج کرلیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں انہوں نے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔ ایک میڈیا اطلاع میں یہ بات بتائی ۔ پولیس نے ان پر ’’حکومیرا سامی‘‘ کا کیس درج کیا ہے یعنی ایک ایسا فرد جو اشتعال انگیزی اور سازش کے لئے ذمہ دار ہو۔ان پر ڈھاکہ سے100کلو میٹر دور کومیلا ضلع کے چوڈاگرام میں ایک پولیس ویان کو نذر آتش کرنے کا الزام ہے ۔ یہ کیس چَوڑا گرام پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر محمد نورالزماں کی جانب پیر کی شب درج کیا گیا ۔ اسٹیشن آفیسر اتم کمار چکرورتی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ خالدہ اور بنگلہ دیش نیسنلسٹ پارٹی( بی این پی) کے دیگر31قائدین و کارکنوں اور جماعت اسلامی پر الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ چکرورتی نے کہا کہ ویان کو ڈھاکہ ۔ چٹگانک ہائی وے پر اتوار کے روز حیدرپول میں نذ ر آتش کیا گیا ۔ بی این پی چیف نے جو غیر جانبدارانتظامیہ کے تحت از سر نوانتخابات کرانے کے لئے چلائی جانے والی تحریک کی قیادت کررہی ہیں، نے مخالف حکومت مظاہروں کی قیادت کرنے میں ناکامی کے بعد5جنوری کو ایک غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی اپیل کی تھی ۔ تا حال ہڑتال اور آتشزنی کے واقعات میں بنگلہ دیش میں کم از کم20افراد زندہ جل چکے ہیں اور کئی زخمی ہوگئے ۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے21جنوری کو پارلیمنٹ میں کہا کہ اس طرح کا تشدد بھڑکانے کے لئے خالدہ پر مقدمہ چلائے جانے کا امکان ہے ۔ جاترا بر ہی پولیس نے ہفتہ کے روز بی این پی سربراہ کے خلاف دو معاملات درج کیے ہیں۔ یہ معاملات گویابی این پی کو انتباہ ہے کہ اگر وہ اپنے مطالبات سے دستبردارنہیں ہوگی تو اسے سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔

Another case filed against Khaleda Zia

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں