دبئی کے مسافر طیارہ پر فائرنگ - بغداد کو پروازیں معطل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-28

دبئی کے مسافر طیارہ پر فائرنگ - بغداد کو پروازیں معطل

بغداد
رائٹر
عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ایئر پورٹ پر فلائی دبئی کے ایک چھوٹے مسافر بردار طیارے پر فائرنگ کی گئی۔ یہ اطلاع دبئی ایوی ایشن کارپس اور سرکاری عہدیدار نے دی ہے ۔ ایئر پورٹ کے ذرائع اور ایک سیکوریٹی عہدیدار نے رائٹر کو بتایا کہ یہ واقعہ کل شام کو پیش آیا جب ایرپورٹ پر اترنے والے جہاز سے3یا4گولیاں ٹکرائیں ۔ جس میں دو مسافر کو معمولی زخم آئے ۔ تاہم وہ فوری طور پر فائرنگ کرنے کی سمت اور اس میں ملوث عناصر کی تشخیص کرنے میں ناکام رہے ۔ متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کے سیول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت کے مطابق فلائی دبئی ، امارات ایئر لائنس ، شارجہ کی ایئرعربیہ اور ابو ظہبی کی اتحاد ایئر ویز نے فوری طور پر بغداد کے لئے پروازیں معطل کردی ہیں ۔ کمپنی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو کسی بڑے معالجے کی ضرورت نہیں پڑی اور اس واقعہ کی تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ ایئر پورٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ عراق نے کل یہ واقعہ پیش آنے کے بعد مختصر وقفہ کے لئے ایئر ٹریفک بند کردی تھی ، لیکن آج صبح بیشتر پروازیں پھر سے شروع کردی گئی ہیں ۔

FlyDubai Flight Comes Under Fire at Baghdad Airport, Airlines suspend Baghdad flights

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں