آندھرا پردیش 2022 تک 3 سرفہرست ریاستوں میں ایک ہوگی - نائیڈو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-10

آندھرا پردیش 2022 تک 3 سرفہرست ریاستوں میں ایک ہوگی - نائیڈو

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج کہا کہ2022ء تک ان کی ریاست ملک کی تین سر فہرست ریاستوں میں سے ایک ہوگی۔چندرا بابو نائیدو نے گجرات کے گاندھی نگر میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے دوران غیر مقیم ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اے پی کے اسمارٹ ولیج پروگرام کے تحت مواضعات کی ترقی کے لئے این آر آئیز سے ایک ایک موضع کی ذمہ داری قبول کرلینے کی خواہش کی ۔ یہ بیان کرتے ہوئے کہ غیر مقیم ہندوستانی شہری مارکٹس، سرمایہ کے ذرائع ، مہارت، علم اور ٹکنالوجی تک رسائی کے لئے ایک پل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ چندرا بابو نائیدو نے کہا کہ آندھر اپردیش کے پاس این آر آئیز کی ایک کثیر تعداد ہے اور وہ ریاست کے ترقیاتی عمل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آئندہ ایک دہے کے دوران ریاست کو20ہزارتا30ہزار ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی ۔ اس کے علاوہ ریاست پبلک پرائیویٹ پارٹر شپ سرمایہ کاری میں زبردست امکانات رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم دنیا کی طویل ترین رنگ روڈ کی تعمیر کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں ۔ جو180کلو میٹر طویل ہوگی جس کی تعمیر پر5ہزار ملین ڈالر کے اخراجات عائد ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آندھر اپدیش ، اپنے انفراسٹرکچر کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع رکھتی ہے ۔ صنعتوں کے لئے ایک سنگل ڈیسک سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ، جہاں تمام منظوریاں مختصر مدت میں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ دیگر شعبوں کو بھی ایک نئی جہت دینے کے لئے ہم پورٹ پالیسی ، ٹکسٹائل ، پالیسی اور اگر وپراسیسنگ پالیسی بھی متعارف کرارہے ہیں ۔چندرابابو نائیڈو نے بتایا کہ سال2022ء تک ہمارا نشانہ اے پی کو ملک کی سب سے زیادہ کارکرد اولین تین ریاستوں میں شامل کرانا ہے ۔ اس کے لئے ہم نے7مشن مقرر کئے ہیں جب کہ5 گرڈس اور5مہمات بھی چلائی جارہی ہیں۔ چیف منسٹر نے وضاحت کی کہ میری ریاست دریاؤں کو آپس میں جوڑنے کی تجویز پر عمل آوری کے لئے بھی ایک مثالی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ دریائے گوداوری ، دریائے کرشنا اور پینا اور ومسادھا را ندیوں میں وافر مقدار میں پانی موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم اندرون5برس خشک سالی سے پاک ریاست میں تبدیل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ4لاکھ ہیکٹر اراضی پر جو دریائے کرشنا پر واقع ہے ، ایک عالمی سطح کا دارالحکومت تعمیرکیاجارہا ہے اور اس سلسلہ مین سنگاپور اور جاپان ہمارے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں24گھنٹے برقی سربراہ کی جائے گی اور اس طرح ہم دنیا کے بہترین شہر، ایر پورٹس اور بندرگاہیں تعمیر کریں گے ۔

Andhra Pradesh is poised to be a one of 3 top performing states in 2022: CM N Chandrababu Naidu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں