آندھرا میں زرعی شعبہ کو روزانہ 7 گھنٹے برقی سربراہی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-01-15

آندھرا میں زرعی شعبہ کو روزانہ 7 گھنٹے برقی سربراہی

حیدرآباد
یو این آئی
حکومت آندھرا پردیش نے جاریہ زرعی موسم ربیع کے دوران برقی طلب میں اضافہ اور کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے پیش نظر تمام برقی پیداواری پراجکٹس کو ہدایت دی ہے کہ شعبہ زراعت کو روزانہ7گھنٹے معیاری برقی کی سربراہی یقینی بنائیں ۔ ایک ایسا مکانزم اختیار کیا گیا ہے جس کے ذریعہ اس بات کو یقینی بنایاگیا ہے کہ ایک ایکر زرعی اراضی بھی کسی قیمت پر برقی و پانی سے محروم نہ رہے۔ سکریٹری محکمہ توانائی اجئے جین نے جنہوں نے صدر نشین مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ٹرانسکو اور منیجنگ ڈائرکٹر اے پی جینکو کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کی تھی ، تفصیلات کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ شعبہ زراعت کو7گھنٹے برقی سربراہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسکامس کو واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ دیہی علاقوں میں بھی24گھنٹے برقی سربراہی کو یقینی بنایاجائے ۔ ناقص ٹرنسفارمر س کو فوری تبدیل کردینے کی بھی ہدایت دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شعبہ زراعت کے ساتھ ساتھ شعبہ صنعت کو بھی برابر ترجیح دی جائے گی۔ کیونکہ یہ دونوں شعبے ریاست کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ دونوں شعبوں کو معیاری برقی سربراہی و خدمات ہر حال میںیقینی بنائی جائیں گی اسی لئے ایک ایسا خصوص پروگرام مرتب کیاجارہا ہے جس میں تمام14.5لاکھ زرعی برقی صارفین کو شامل کرتے ہوئے برقی بچت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ کفایتی طریقہ اختیار کرتے ہوئے35فیصد تک برقی بچائی جاسکتی ہے ۔ اجئے جین نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ناقص اور ناکام ٹرانسفارمرس کی فوری تبدیلی عمل میں لائی جائے اور ٹرانسفارمرس کی منتقلی کے اخرجات کسان براداری پر عائد نہ کئے جائیں۔ فیلڈ عہدیدار ٹرانسفارمرس کی مقررہ تعداد ایک جگہ رکھنے کے ساتھ ساتھ ناقص ٹرانسفارمرس کی منتقلی کے سلسلہ میں4فیصد کی شرح کو برقرار رکھے ۔ اے پی جینکو کے ڈائکٹر کے وجئے آنند نے کاہ کہ تمام ڈسکامس عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بار بار دورے کرتے رہیں تاکہ برقی سربراہی کی صورتحال پر قریبی نظر رکھی جاسکے ۔ صارفین کی شکایات کی بر سر موقع یکسوئی کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔

Andhra Pradesh government assures 7 hours power supply to farm sector for Rabi season

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں