عمران خان کی ریلی سے پہلے جھڑپیں - 2 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

عمران خان کی ریلی سے پہلے جھڑپیں - 2 افراد ہلاک

لاہور
پی ٹی آئی
گزشتہ سال کے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں کے خلاف بطور احتجاج فیصل آباد شہر کو بند کردینے کے عمران خان کے مطالبہ سے قبل حکمراں پی ایم ایل این او اپوزیشن تحریک انصاف کے حامیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ۔ مہلوک اور زخمیوں کو تعلق عمران خان کی پاکستانی تحریک انصاف پارٹی سے بتایا گیا ہے ۔ تحریک انصاف کے کارکن لاہور سے140کلو میٹر دور فیصل آباد شہر میں سٹی کو بند کردینے کی اپنے لیڈر کی اپیل پر کلاک ٹاور چوراہے پر جمع ہوئے تھے ۔عمران خان 2013ء کے عام انتخابات میں بڑے پیمانہ پر دھاندلیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ منوانے کے لئے مسلسل احتجاج کررہے ہیں ۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ پی ایم ایل این کے کارکن جو اسلحہ اور لاٹھیوں سے لیس تھے کلاک ٹاور پہنچ گئے جہاں پر عمران خان کے حامی پہلے ہی سے بڑی تعداد میں جمع تھے ۔ آج دن میں عمران خان بھی وہاں پہنچ کر اپنے ہزارہا حامیوں سے خطاب کرنے والے تھے۔ پولیس نے خاموش تماشائی کا رول ادا کیا اور ایک باہم متصادم ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے کوئی کار روائی نہیں کی ۔ ٹی وی کی تصاویر میں دکھایا گیا ایک شخص پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجیوں پر راست فائرنگ کررہا تھا۔ پارٹی کے ترجمان شارین نظاری نے کہا کہ راست فائرنگ میں ملوث شخص پی ایم ایل این کے کابینی رکن رانا ثناء اللہ کا محافظ تھا ۔ انہوں نے کہا ک پی ایم ایل این کے کارکنوں کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے اسی لئے پولیس نے مداخلت نہیں کی ۔
اس دوران پی ٹی آئی کی طلباء ونگ نے بتایا کہ بی ٹی آئی کے دو نوجوان کارکن سجاد اور اسلم ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ فیصل آباد پولیس نے ایک ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کارکنوں کے درمیان جھڑپ کے بعد صورتحال کو کنٹرول کرلیا ہے ۔ اس دوران عمران خان نے اپنے پارٹی کارکنوں کے خلاف سفاکانہ کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن تھا لیکن حکومت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں پر اپنے غنڈوں کو چھوڑ دیا ۔ فیصل آباد شٹ ڈاؤن عمران کے پلان سی کا حصہ ہے جس کا اعلان انہوں نے حکومت کو2013ء کے انتخابات میں دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے ججوں اور آئی ایس آئی فوجی انٹلیجنس کے عہدیداروں پر مشتمل ایک عدالتی کمیشن تشکیل دینے کے لئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لئے کیا ہے ۔

2 killed in violent clashes in Pakistan ahead of Imran Khan's rally

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں