کشمیر حملوں میں مدد کا ہندوستانی الزام غلط - پاکستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

کشمیر حملوں میں مدد کا ہندوستانی الزام غلط - پاکستان

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ہندوستانی وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے ہندوستانی الزامات قطعی بے بنیاد ہیں۔ دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے ، پاکستان بڑھ چڑھ کر دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے تاہم ہندوستان کے دہشت گردی کو فروغ دینے کے ثبوت موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو سمجھ لینا چاہئے کہ کشمیری عوام حق خود داریت سے کم کچھ قبول نہیں کریں گے ۔ بیان میں پاکستانی ترجمان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام میں حالیہ حملوں کا ذمہ دارپاکستان کو قرار دینے کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے البتہ سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس کے مجرم اور ماسٹر مائنڈ ز ہندوستانی دہشت گردی کا ثبوت ہیں ۔ اسلام آباد میں پریس بریفننگ کے دوران تسنیم اسلم نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو اقوام متحدہ میں تسلیم کیاگیا ہے ، لیکن ہندوستان مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل کرنے میں ناکام رہا ہے ۔

No hand in Kashmir attacks, says defiant Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں