وزیر دفاع نے جموں و کشمیر میں سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-12

وزیر دفاع نے جموں و کشمیر میں سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا

سری نگر
پی ٹی آئی
وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج جموں و کشمیر میں عسکری تشدد میں اضافہ کی اطلاعات کے تناظر میں ریاست کی سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ واضح رہے کہ حال ہی میں اری میں ایک فوجی کیمپ پر مہلک حملہ کیا گیا تھا جس میں سیکوریٹی عملہ کے گیارہ جوان ہلاک ہوگئے تھے ۔ وزیر دفاع کی آمد کے فوری بعد فوج کی ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہوڈا نے انہیں اس سرحدی ریاست کی سیکوریٹی صورتحال سے واقف کرایا ۔ ایک فوجی عہدیدار نے بتایا کہ وزیر دفاع کو خط قبضہ ، حقیقی خطہ قبضہ کی صورتحال اور ریاست کے داخلی علاقوں میں فوجی کارروائیوں کی تفصیلات سے واقف کرایا گیا ۔ عہدیدار نے بتایاکہ فوج کی15کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹننٹ جنرل سبرتا ساہا نے منوہر پاریکر کو وادی میں فوجی کارروائیوں بالخصوص 5دسمبر کے اری آپریشن اور2دسمبر کو نوگام میں در اندازی کی کوشش کو ناکام بنائے جانے کی تفصیلات سے واقف کرایا ۔ وزیر دفاع نے جاریہ ماہ کے اوائل میں دونوں کارروائیوں کے دوران ہلاک ہونے والے اکثریت پسندوں کے قبضہ سے بر آمد ہونے والے اسلحہ و گولہ بارود کا بھی معائنہ کیا ۔ منوہر پاریکر نے فوج کے15کارپس کے بادامی باغ ہیڈ کوارٹرس میں جنگی یادگار کا بھی دورہ کیا اور انہوں نے اری نے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے8فوجی جوانوں بشمول لفٹننٹ کرنل کو خراج عقیدت پیش کیا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں