اجیت پوار اور دیگر این سی پی قائدین کے خلاف تحقیقات کا حکم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-13

اجیت پوار اور دیگر این سی پی قائدین کے خلاف تحقیقات کا حکم

ناگپور
پی ٹی آئی
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے تین سرکردہ قائدین کو جن میں سابق ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا اجیت پوار بھی شامل ہیں ، کرپشن کے مبینہ الزامات کے سلسلہ میں اینٹی کرپشن بیورو کی جانب سے ’’کھلی تحقیقات‘‘ کا سامنا کرنا ہوگا ۔ چیف منسٹر دیویندر پھڈ نویس نے اجیت پوار اور صدر این سی پی سنیل ٹٹکرے کے خلاف آبی وسائل کے وزراء کی حیثیت سے ان کی معیاد کے دوران مختلف آبپاشی پراجکٹس پر عمل آوری کے سلسلہ میں مبینہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لئے اے سی بی کو پیش رفت کرنے کی منظور دے دی ہے ۔ چیف منسٹرنے سابق وزیر تعمیرات عامہ چھگن بھجبل کے خلاف نئی دہلی میں مہاراشٹرا سدن کی تعمیر اور ممبئی میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کے تحت تعمیر کی گئی دیگر دو سرکاری عمارتوں میں کرپشن اور جانبداری کے الزامات کی کھلی تحقیقات کرنے سے متعلق اے سی بی کے تجویز کو بھی منظوری دیدی۔ حکومت نے مبینہ بے قاعدگیوں کے ذمہ دار محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں اور کنٹراکٹر س کے خلاف بھی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ ایڈوکیٹ جنرل سنیل منوہر نے آج ممبئی ہائیکورٹ کی انگپور بنچ سے کہا’’چیف منسٹر مہاراشٹرا نے مجھے یہ بیان کرنے کا مجاز گردانا ہے کہ انہوں نے اجیت پوار ، سنیل ٹٹکرے اور چھگن بھجبل کے خلاف اے سی بی کی جانب سے کھلی تحقیقات کی منظوری دیدی ہے ۔ سنیل منوہر نے بتایا کہ فڈ ناویس نے اے سی بی سے کہا کہ وہ این سی پی کے تین سرکردہ قائدین کے خلاف مبینہ اسکامس کے سلسلہ میں جس میں لالچی کنٹراکٹرس اور عہدیداروں کے گٹھ جوڑ کے ساتھ ہزارہا کروڑ روپے ہتھیالئے گئے ۔ عدالت کی ڈیویژن بنچ نے ان کا بیان ریکارڈ کیااور مفاد عامہ کی درخواستوں کی یکسوئی کی جن میں تحقیقات کی مانگ کی گئی ۔ حکومت کے فیصلہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اجیت پوار نے کہا کہ انہیں تحقیقات سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور’’سچائی سامنے آئے گی‘‘ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت ہے لہذا وہ جو چاہتے ہیں کرنے کے لئے آزاد ہیں ۔ جب تحقیقات ہوگی سچائی سامنے آئے گی۔ ٹٹکرے نے کہا کہ این سی پی پہلے دن سے ہی’’کلین‘‘ ہے ۔ اور تحقیقاتی ایجنسی سے وہ مکمل تعاون کریں گے۔

Maharashtra irrigation scam: Fadnavis gives nod for probe against Ajit Pawar, other NCP leaders

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں