جی میل اکاؤنٹ موبائل سے بآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے - ماہرین - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

جی میل اکاؤنٹ موبائل سے بآسانی ہیک کیا جا سکتا ہے - ماہرین

نیویارک
یو این آئی
انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکوریٹی کے ماہرین نے کہا کہ موبائل فون کے ذریعہ جی میل سرویس استعمال کرنے والوں کے اکاؤنٹ کو بآسانی ہیک کیاجاسکتا ہے ۔ ماہرین نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ موبائل فون کے ذریعہ جی میل سرویس استعمال کرنے والوں کے اکاؤنٹ کو آسانی سے ہیک کیاجاسکتا ہے اور ان کی قیمتی معلومات چرائی جاسکتی ہیں۔ ماہرین نے کہاکہ اینڈ رائڈ ، وینڈوز سمیت تمام موبائل فون آپریٹنگ سسٹم میںیہ خامی پائی جاتی ہے جس کے ذریعہ جی میل اکائنٹ ہیک کئے جاسکتے ہیں اور ان کے تجربات میں یہ کوشش 92فیصد اوقات میں کامیاب رہی۔ جی میل کے علاوہ دیگر ایپلیکیشن پروگرامس جیسا کہ چیز بینک ، ایچ اینڈ آر بلاک اور ٹیکس سے متعلق پروگرامس کو بھی ہیک کیاجاسکتا ہے ،7مختلف سافٹ ویر پر تجربات کئے گئے ۔ جس سے ثابت ہوا کہ سب سے زیادہ امیزون کا سافٹ ویئر محفوظ ہے ، جس کو ہیک کرنے کی شرح48فیصد رہی ، یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کالج اور یونیورسٹی آف مشی گن کے ماہرین نے مل کرکی ۔

Its possible to hack gmail accounts on any smartphone

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں