ہندوستانی نژاد سائنسدان امریکی سائنسی سفیر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-06

ہندوستانی نژاد سائنسدان امریکی سائنسی سفیر مقرر

scientist-Arun-Majumdar-named-US-science-envoy
واشنگٹن
پی ٹی آئی
اسٹانفورڈ یونیورسٹی کے ایک سرکردہ ہندوستانی نذاد امریکی سائنسدان کو امریکی سائنسی سفیروں میں شامل کیاگیا ہے ۔ اس باوقار یونیورسٹی میں پروفیسر کے عہدہ پر بر سر خدمت ارون مجمد ار کودیگر تین افراد پیٹر ہوٹیز، جین لوبچینکواور گیری رچمنڈ کے ساتھ یہ اعزاز سونپا گیا ہے ۔ یہ افراد آئندہ برس جنوری سے اپنی خدمات کا آغاز کریں گے ۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کل یہ بات بتائی ۔ یہ سائنسدان اپنے پیشروؤں کی طرح امریکہ اور دیگر ممالک کے مابین بین الاقوامی سطح پر رفاقت ، اشتراکیت اور باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں گے ۔ آئی آئی ٹی بامبے سے وابستہ رہے مجمدار30نومبر2011ء تا15مئی2012ء کے دوران سکریٹری برائے توانائی کے عہدہ پر خدمات انجام دے چکے ہیں ، صدربارک اوباما نے ان کا نام نامزد کیا تھا۔

Indian-American scientist Arun Majumdar named US science envoy

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں