اویسی گروپ اسریٰ ہاسپٹل حیدرآباد میں جدید ٹکنالوجی سے لیس وارڈس کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

اویسی گروپ اسریٰ ہاسپٹل حیدرآباد میں جدید ٹکنالوجی سے لیس وارڈس کا قیام


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2014-dec-08

اعتماد نیوز
اویسی گروپ آف ہاسپٹلس کے پرنس اسریٰ ہاسپٹل کی ہمہ منزلہ عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر جدید ٹکنالوجی سے لیس مختلف وارڈس قائم کئے گئے ہیں جہاں انتہائی کم داموں پر علاج کی عصری سہولتیں دستیاب ہیں ۔ پرنسس اسریٰ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ماجد عادل نے بتایا کہ بیرسٹر اسدالدین اویسی رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اورصدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی نگرانی اور جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی و منیجنگ ڈائرکٹر اویسی گروپ آف ہاسپٹلس و ملحقہ ادارہ جات کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کا نتیجہ میں پرنسس اسرایٰ ہاسپٹل کے توسیعی کام آخری مراحل میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہاسپٹل کی پانچویں منزل پر جنرل وارڈ، انٹنسیو کیر یونٹ(آئی سی یو) کریٹیکل کیریونٹ( سی سی یو) اسٹیپ ڈان میڈیکل انٹنسیو کیریونٹ( ایس ڈی ایم آئی سی یو) کے علاوہ پھیپھڑوں کے امراض سے متعلق پلما نولوجی کا وارڈ اور ایک آئیسولوشن وارڈ قائم کیا گیا ہے جب کہ چوتھی منزل پر جنرل وارڈ، سرجیکل وارڈ، ای این ٹی وارڈ، آرٹھو پیدک وارڈقائم کیا گیا ہے ، اسی منزل پر عنقریب برنس وارڈ بھی قائم کیااجئے گا جہاں جھلس جانے والے مریضوں کا علاج کیاجاسکے گا ۔ ڈاکٹر ماجد عادل نے بتایا کہ پانچویں منزل پر20 بستروں پر مشتمل جو کریٹیکل کیر یونٹ ہے وہاں پر تمام جدید آلات بشمول وینٹلی لیٹر ، مانیٹر کی تنصیب کی گئی ہے ۔ اس وارڈ میں ہائی رسک یعنی انتہائی تشویشناک حالت میں جو مریض ہوتے ہیں ان کاعلاج کیاجائے گا ۔ پلما نولوجی وارڈ میں بھی20بستر ہیں جس میں آر آئی سی یو یعنی ریٹسر پری انٹنسیو کیر یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔ شدید دمہ کی شکایت کے علاوہ پھیپھڑوں کے پیچیدہ امراض سے متاثرہ افراد کا اس وارڈ میں علاج کیاجائے گا۔
علاوہ ازیں اسرایٰ ہاسپٹل میں آئیسو لوشن وارڈ بھی بنایا گیا ہے جہاں ٹی بی کے علاوہ ایسے متعدی امراض جن کے پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے ، ویسے مریض کو اس وارڈ میں رکھاجائے گا تاکہ ان کی بیماری پھیل نہ سکے ۔اس وارڈ میں بھی تمام جدید سہولتیں ہیں۔ پانچویں منزل پر جنرل وارڈس مرد اور عورتوں کے لئے الگ الگ ہیں جن میں تقریباً100بستر ہیں جب کہ ایس ڈی ایم آئی سی یو میں40بستر ہیں۔ ایسے مریض جو زیادہ تشویشناک نہیں ہوتے لیکن جنہیں مسلسل طبی نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے انہیں اس وارڈ میں رکھاجائے گا ۔ ڈاکٹر ماجد عادل نے بتایا کہ چوتھی منزل پر بھی جنرل وارڈس ہیں جہاں پر تقریباً100 بستر ہیں ، عورتوں اور مردوں کے لئے تین، تین یونٹ قائم کئے گئے ہیں، اس کے علاوہ سرجیکل وارڈ میں انٹنسیو کیر یونٹ بھی ہے جس میں16بستر ہیں۔ مختلف سرجریز کے بعد مریضوں کو ان وارڈس میں رکھاجائے گا اور ان کی طبی نگہداشت کی جائے گی۔ چوتھی منزل پر آرتھو پیڈک وارڈس کے یونٹ بھی ہیں، اس وارڈ میں خصوصی بیڈس یعنی بستر مریضوں کے لئے ہیں۔ پیر اور ہاتھ کی ہڈی ٹوٹنے سے مریضوں کو بیٹھنے اور سونے میں دشواریاں ہوتی ہیں اس کو دیکھتے ہوئے یہ بیڈس تیار کروائے گئے ہیں تاکہ مریضوں کو اٹھنے اور بیٹھنے اور سونے میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہوں۔ علاوہ ازیں چوتھے فلور پر30بستر پر مشتمل ای این ٹی کا وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے ۔ ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ پرنسس اسریٰ ہاسپٹل میں پہلے صرف پانچ آپریشن تھیٹر تھے لیکن اب14آپریشن تھیٹر قائم کئے گئے ہیں ۔ تین آپریشن تھیٹر گائنا کالوجی کا ڈپارٹمنٹ آپریٹ کررہا ہے جہاں پر زچگیاں ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ یوروا لوجی ، نیروسرجری ، پیڈ یاٹرک سرجری اوردیگر شعبوں کے لئے بھی آپریشن تھیٹرس ہیں جن میں عصری اور جدید آلات کا استعمال کیاجارہا ہے ، ان آپریشن تھیٹر کا بیاک اپ سی ایس ایس ڈی پر مشتمل ہے اور ایسے اسٹیل کے آلات کی تنصیب کی گئی ہے جس سے مریضوں کو بھی کسی بھی قسم کے انفکشن یا سیپٹک کا خطرہ نہیں ہے۔ ڈاکٹر ماجد عادل نے بتایا کہ شہر کے کسی بھی کارپوریٹ ہاسپٹل میں بیک وقت اس طرح کی جدید و عصری سہولتیں دستیاب نہیں ہیں ۔ جیسی سہولتیں پرنسس اسریٰ ہاسپٹل میں فراہم کی جارہی ہیں۔


Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں