مرکز سیکوریٹی فورسس عہدیداروں کے تحفظ میں ناکام - اعظم خان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-08

مرکز سیکوریٹی فورسس عہدیداروں کے تحفظ میں ناکام - اعظم خان

رامپور
پی ٹی آئی
سماج وادی پارٹی کے سینئر قائد اعظم خان نے کہاکہ مرکزی حکومت سیکوریٹی فورسس کے عہدیداروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔ جنہیں شمال کے علاقہ جموں و کشمیر کے مشرق سے چھتیس گڑھ تک عسکریت پسنداور ماؤ نواز ہلاک کررہے ہیں ۔ اعظم خان نے بتایا کہ حکومت ہمارے ملک کے جوانوں کی قیمتی زندگیوں کوبچا نہیں پارہی ہے ۔ اس کے لئے انہوں نے وادی کشمیر اور چھتیس گڑھ میں حملوں کا حوالہ دیا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے اعظم خان نے دریافت کیا کہ وزیر اعظم آخر کیوں ان حملوں کا سخت جواب نہیں دے پا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ نکسل حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے یونیفارم رائے پور کے ایک اسپتال کے قریب کچرے میں پڑے ہوئے تھے جو انتہائی شرمناک امر ہے ۔ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے ریمارکس پر جاریہ تنازعہ پر اعظم خان نے کہا کہ ایسے افراد کو وزارتیں دی گئی ہیں جو عوامی مقامات پر نامناسب اور اہانت آمیز الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ یہ وزراء آر ایس ایس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔

Centre has failed to protect security forces personnel: Azam Khan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں