پی ٹی آئی
کانگریس نے وزارت صحت کے بجٹ میں20فیصد کٹوتی کے اقدام اور روپے کی قدر میں گراوٹ کے تئیں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے کئے گئے وعدوں میں یہ عمل بھی ایک اور ’’یو ٹرن‘‘ ہے۔ کانگریس ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ’’نگہداشت صحت کے بجٹ میں تخفیفی اقدام، ایک بہت بڑا اور تاسف انگیز عمل ہے جو ہندوستانی حکومت کی جانب سے مکمل طور پر در پردگی اور عیاری کے ساتھ کیا گیا۔ بی جے پی کے منشورمیں انتخابات کے دوران صحت انشورنس مدعا کو انتہائی اہم بناکر پیش کیا گیا تھا ۔ مودی جی نے انتخابات کے دوران1.6ٹریلین روپے کا ایک قومی صحت مشن متعارف کرایا تھا ۔ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ آیا وزیراعظم کے دفتر اور فائنانس وزارت کے درمیان مکمل طورپر تضاد ہے یا یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ملک کی قوم اس قد ر سادہ لوح اور کم فہم ہے کہ وہ باتوں کو سمجھ نہیں سکتی۔ سنگھوی نے اس بات کا ذکر کیا کہ شعبہ صحت پر ہندوستان پر صرف کیاجانے والا مالیہ، جملہ بجٹ کا ایک فیصد بھی نہیں ہے ۔ اس کے برعکس چین اور امریکہ اپنے جملہ بجٹ کا بالترتیب3تا3.8فیصد صرف کرتے ہیں اور مودی حکومت نے اس مرتبہ اس بجٹ میں مزید تخفیف کرتے ہوئے 6ہزار کروڑ روپے گھٹا دئیے گئے ۔ یہ فیصلہ بڑے پیمانہ پر ملک کے مفاد کے مغائرہے۔
مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے سنگھوی نے کہا کہ انتخابات کے دوران اس بات کا دعویٰ کیا گیاتھا کہ اس محکمہ کے لئے1.6ٹریلین روپے مختص کئے جائیں گے جب کہ اتنی رقم مختص کرنا تو درکنار انہوں نے سابقہ بجٹ سے بھی مزید گھٹا دیا ۔ بی جے پی کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے سنگھوی نے کہا کہ مودی حکومت کی جانب سے کیا گیا یہ ایک اور یوٹرن (وعدوں سے انحراف) ہے، جس عنوان سے ہم نے حال ہی میں ایک کتابچہ نشر کیا ہے۔ کیا ہمیں اس یوٹرن کے موضوع پر مزید کسی اور کتابچہ کے نشر کی ضرورت پڑے گی ۔ صحت بجٹ میں تخفیف کی خبر کی صحت سے متعلق پوچھے جانے پر سنگھوی نے کہاکہ پارٹی نے اس رپورٹ کی تصدیق کے بعد ہی اس کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اس ضمن میں حکومت کے جواب کا انتظار ہے اور خاموشی بھی اقرار ہی کا ایک ثبوت ہے ۔ یہ بات عوام میں کہی گئی لیکن وزیر اعظم نریندر مودی یا وزارت مالیہ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی جواب منظر عام پر نہیں آیا۔ وزارت صحت بجٹ میں کی گئی تخفیف ملکی سطح پر انتہائی قابل مذمتہے ۔ سنگھوی نے یہ بات کہی۔ شعبہ صحت میں یو پی اے کے دور حکومت میں ایک بہت بڑے بجٹ کو مختص کرنے کا ذکرکرتے ہوئے سابق وزیر برائے صحت اور خاندانہ بہبود غلام نبی آزاد نے آج کہا کہ اس شعبہ میں مختص کئے گئے بجٹ میں کیا گیا تخفیفی عمل انتہائی صدمہ انگیز ہے ۔
Congress today criticized the Narendra Modi government's recent move to reduce the country's healthcare budget by 20 per cent
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں