جن دھن یوجنا کے تحت تلنگانہ میں بنک کھاتہ کھولنے 15 دسمبر آخری تاریخ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

جن دھن یوجنا کے تحت تلنگانہ میں بنک کھاتہ کھولنے 15 دسمبر آخری تاریخ

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ اسٹیٹ کی ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی نے کہا ہے کہ صرف چند خاندان رہ گئے ہیں جو ہنوز بینک کھاتے نہیں رکھتے ۔ کمیٹی نے ان خاندانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے قریبی بینک میں15دسمبر تک کھاتہ کھول لیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے تمام خاندانوں کو بینک کھاتہ فراہم کرنے کے مقصد سے جن دھن یوجنا کاآغاز عمل میں لایا تھا ۔ یہ بینک کھاتہ پوسٹ آفسوں کو آپریٹیو بینکوں میں موجود کھاتوں کے علاوہ ہونا چاہئے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) نے اپنے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔ بتایا گیا ہے کہ تلنگانہ میں بڑی تعداد میں کھاتے کھولے گئے ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف بینکوں نے ایک سروے بھی منعقد کیا جس کے مطابق صرف چند خاندان رہ گئے ہیں جنہوں نے ہنوز بینک کھاتہ نہیں کھولا یا پھر وہ بینک کھاتون سے محروم ہیں ۔ ان خاندانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ قریبی بینک میں کھاتہ کھول لیں۔ دسمبر کے دوران ریاستی سطح کی بینکرس کمیٹی اس بات کا اعلان کرنے والی ہے کہ پورے تلنگانہ کے خاندانوں کا احاطہ کرتے ہوئے انہیں بینک اکاؤنٹ فراہم کردیے گئے ہیں ۔ ریاست کے تمام بینکوں کی تمام شاخوں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر سر گرمی کے ساتھ عمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ20دسمبر2014تک ریاست کے ہر خاندان کا ایک بینک کھاتہ ہو۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں