تلنگانہ کے ہر گھر کو صاف پینے کا پانی سربراہ کرنا حکومت کی ذمہ داری - کے سی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-11

تلنگانہ کے ہر گھر کو صاف پینے کا پانی سربراہ کرنا حکومت کی ذمہ داری - کے سی آر

سنگاریڈی ، سدی پیٹ ، کریم نگر
پی ٹی آئی، منصف نیوز بیورو
تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آج کہا کہ ان کی حکومت کا منصوبہ بند اور پر عزم واٹرگرڈ پراجٹ ریاست سے پانی کی قلت کو ختم کردے گا اور اس پراجکٹ سے10ہزار مواضعات کو صاف پینے کا پانی حاصل ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یہ رپاجکٹ ملک کی دیگر ریاستوں ے لئے ایک رول ماڈل کہلائے گا ۔ ان کی حکومت کے پاس فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے اور پراجکٹ کی تعمیر میں عصری ٹکنالوجی کا استعمال کیاجائے گا ۔ کے سی آر نے سدی پیٹ میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان کی حکومت اس پراجکٹ پر عمل آوری میں ناکام ہوجاتی ہے تو وہ(کے سی آر) آئندہ اسمبلی انتخابات میں عوام سے ووٹ نہیں مانگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کے ذریعہ مواضعات میں ہر گھر کو روزانہ100لیٹر جب کہ شہروں میں ہر گھر کو150لیٹر پانی سربراہ کیاجائے گا۔ پراجکٹ کے تحت25ہزار مواضعات اور67ٹاؤنس کا احاطہ کیاجائے گا ۔انہوں نے آج سدی پیٹ مستقر میں مختلف ترقیاتی کاموں میں شرکت کرتے ہوئے مستقر سدی پیٹ کو ضلع کا درجہ دینے اور ریلوے لائن سے مربوط کرتے ہوئے کسانوں کو آبپاشی سہولتوں کی فراہمی کا اعلان کیا ۔ انہوں نے یہاں تلنگانہ این جی اوز بھون کی گولڈن جوبلی تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے این جی اوز بھون کی نئی عمارت کی تعمیر کے لئے اپنے فنڈس سے 50لاکھ روپے کی منظوری کا بھی اعلان کیا ۔ اس طرح وکلاء کو ایڈوکیٹ کالونی کے نام سے نئی کالونی کی تعمیر اور کانفرنس ہال کی عمارت کا تیقن دیا ۔ قبل ازیں کے چندر شیکھر راؤ نے مستقر سدی پیٹ کے احاط فلٹر بیڈ میں حلقہ اسمبلی سدی پیٹ کے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے محکمہ انجینئرنگ کے عہدیداروں پر زور دیا کہ تلنگانہ کے 9اضلاع میں عوام کے گھر گھر تک فلٹر پانی کی فراہمی کے لئے سدی پیٹ کے فلٹر گرڈ کے طرز پر ساری ریاست میں فلٹر گرڈ تعمیر کرتے ہوئے گھر گھر صاف شفاف پانی کی سربراہی کے اقدامات کی ہدایت دی ۔ ریاستی حکومت کا اولین مقصد ہے کہ وہ ریاست کے ہر گھر کو صاف اور شفاف صاف پانی کی سربراہی کو یقینی بنائے تب ہی جاکر سنہرے تلنگانہ کی تعمیر نو کو تقویت حاصل ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کافی جدو جہد کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ اس کی تعمیر نوکے لئے محکمہ انجینئرنگ کے عہدیداروں کی دلچسپی ، جستجو کی سخت ضرورت ہے ۔ حکومت کے پاس فنڈس کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ1999ء اور2000ء میں60کروڑ کی لاگت سے مڈ مانیر ڈیم(کریم نگر) سے60کلو میٹر کے فاصلہ پر پائپ لائن اور فلٹر گرڈ کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے سدی پیٹ ٹاؤن کے بشمول180مواضعات کے عوام کو فلٹر واٹر کی سربراہی کو یقینی بنایا گیا تھا ۔ اس وقت سدی پیٹ میں عوام پینے کے پانی کی قلت سے دوچار ہورہے تھے ۔ انہوں نے محکمہ آبرسانی کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع و حلقہ جات کے عوام کو اسی طرز پر آبی سربراہی کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ مڈمانیر ڈیم کی تعمیر کے ذریعہ ضلع کے تمام حلقہ جات کو آبی سربراہی یقینی بنائے سری سلیم پراجکٹ کے ذریعہ ضلع محبوب نگر ، نلگنڈہ اور رنگا ریڈی کی عوام کو آبی سربراہی فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹرس محمد محمود علی اور ڈاکٹر راجیا ، ریاستی وزراء این نرسمہا ریڈی ، ای راجندر ، مہند ر ریڈی ، پوچا رام ، سرینواس ریڈی ، جگدیشور ریڈی، صدر ضلع ٹی آر ایس ستیہ نارئنا ، ٹی ہریش راؤ ، ایم ایل سی فاروق حسین، ایم ایل سی پی سدھاکر ریڈی ، کے پربھا کر ریڈی رکن پارلیمنٹ۔ ضلع انچارج کلکٹر ڈاکٹر شرت، ضلع پریشد چیرمین راجہ منی، اگزیکٹیو ڈائرکٹر مائناریٹی کارپوریشن سید احمد علی ، ڈی ایف مید ک سونی بالا ای ایف ایس ، انچارج پی آر وسدی پیٹ کمال الدین کے علاوہ ضلع میدک کے ارکان اسمبلی موجود تھے ۔ اجلاس میں محکمہ انجینئرنگ کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔ چیف منسٹر کی پہلی مرتبہ آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا ۔ پولیس کی جانب سے ڈی ای جی گنگا دھر ، ضلع ایس پی کی راست نگرانی میں پولیس کا وسیع تر بندوبست رہا۔ قبل ازیں چیف منسٹر کے سی آر نے ضلع کریم نگر کا دورہ کیا جہاں ضلع حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ واٹر گرڈ پراجکٹ، لودورمانیر ڈیم سے سدی پیٹ کو پینے کے پانی کی سربراہی کی اسکیم کے خطوط پر تعمیر کیاجائے گا ۔ انہوں نے ضلع کے بجنکی منڈل کے ہنما جی پلی موضع سے سدی پیٹ کو پینے کے پانی کی سربراہی کے پمپ ہاؤز کا معائنہ بھی کیا ۔ اس پمپ ہاؤز سے دیہی علاقوں کو پانی سربراہ کیاجارہا ہے ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کے ہمراہ ریاستی وزراء اور پارٹی قائدین کے علاوہ پرنسپال سکریٹری ریمنڈ پیٹر ، چیف منسٹر کی اسسٹنٹ سکریٹری سمتا سبھروال ، ضلع کلکٹر این ویرابرہمیا اور کئی دوسرے موجود تھے ۔

Telangana clean drinking water to every home

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں