حیدآباد کو عالمی ثقافتی شہر کی حیثیت سے یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

حیدآباد کو عالمی ثقافتی شہر کی حیثیت سے یونیسکو کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ حیدرآباد کو یوینیسکو کے عالمی ورثہ کے مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہندوستان کی سرکاری فہرست میں شامل کرکے روانہ کیا جائے ۔ مرکزی وزیر ثقافت مہیش شرما کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سال یونیسکو عالمی ثقافتی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہر ملک سے ایک مقام کو شامل کرتا ہے ۔ ہندوستان کے32مقامات یونیسکو کی فہرست میں شامل ہے جس میں تلنگانہ کا ایک بھی مقام شامل نہیں ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ2جون کو ریاستی تقسیم کے بعد تلنگانہ کا وجود عمل میں آیا اور وہ آئندہ10سال تک حیدرآباد اور آندھرا پردیش اور تلنگانہ کا صدر مقام رہے گا ۔ جنوری2012میں یونیسکو نے پیرس میں منعقدہ اجلاس میں قطب شاہی گنبدوں ، گولکنڈہ قلعہ اور چار مینار کو عالمی آثار میں شامل کرنے کے لئے ایک مشن حیدرآباد روانہ کیا تھا ۔ 2012ء سے یونیسکو کا ورلڈ ہیرپٹیج اجلاس راجستھان کے ہل فورٹ کی شمولیت کو شامل کرنے کو التوا میں رکھا ہے ۔ اس طرح حیدرآباد کا بھی ایسا ہی موقف ہے ۔ یہ بھی اطلاع ہے کہ دہلی کے امپیریل سٹی کو شامل کرنے کی درخواست کو واپس لیا جارہا ہے کیونکہ مرکزی وزارت شہری ترقیات کو شبہ ہے کہ ورلڈ ہیرپیٹج کمیٹی کے2015کے اجلاس میں ہندستان کو تو قعات کم ہیں اس لئے حیدرآباد کی سفارش کی جانی چاہئے ۔ کے سی آر نے اپنے مکتوب میں کہا کہ سفارش پر حیدرآباد کے امکانات زیادہ ہیں ، کیونکہ یونیسکو کی کمیٹی نے اس شہر کے آثار قدیمہ کا جائزہ لے لیا ہے ۔2015ء کے اجلاس میں اسے قبول کرنے کے امکانات زیادہ ہوسکتے ہیں ۔ نئی دہلی کو کافی پہلے ہی اس سلسلہ میں درخواست کی گئی ہے ۔ نامور جریدہ’’ٹرائیول جنرل‘‘ نے حیدرآباد کو دوسرا زبردست مقام قرار دیا ہے ۔ تلنگانہ کو اس سلسلہ میں یونیسکو کا پہلا عالمی ثقافتی مقام حاصل ہوسکتا ہے ۔

Telangana CM seeks inclusion of Hyderabad as UNESCO world heritage site

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں