امیتابھ بچن کو اکینینی ناگیشور راؤ ایوارڈ کی پیشکشی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

امیتابھ بچن کو اکینینی ناگیشور راؤ ایوارڈ کی پیشکشی

Amitabh-Bachchan-conferred-ANR-award
حیدرآباد
پی ٹی آئی
بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کو آج اکینینی انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کی طرف سے شروع کیا گیا اکینینی ناگیشور راؤ( اے این آر) نیشنل ایوارڈ 2014عطا کیا گیا ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی موجودگی میں یہ ایوارڈ دیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ اس انڈسٹری کا حصہ بننا ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ اے این آر جیسی قد آور ہستیوں نے فلم انڈسٹری کو وقار، احترام اور عزت بخشی ہے ۔ ناگیشوررراؤ کے بیٹے ناگرجنا نے کہا ان کے والد فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن کے کام کو کافی پسند کرتے تھے۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت حیدرآباد میں فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کی پابند ہے ۔

Amitabh Bachchan conferred ANR award

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں