پاکستان کو غیر سرکاری عناصر سے زیادہ سیکوریٹی خطرات درپیش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-02

پاکستان کو غیر سرکاری عناصر سے زیادہ سیکوریٹی خطرات درپیش

کراچی
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج اسلحہ کی سب سے بڑی نمائش کا آغاز کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ غیر سرکاری عناسر بشمول دہشت گردوں اور کمپیوٹر ہیکرس کے باعث قومی سلامتی کو لاحق خطرات کئی گنا بڑھ گئے ہیں ۔ دو سال میں ایک مرتبہ منعقد ہونے والی چار روزہ بین الاقوامی ڈیفنس اکزبیشن اینڈ سمینار(آئی ڈی ای اے ایس2014ء) کا افتتاح کرتے ہوئے شریف نے کہا کہ پاکستان کے اقتدار اعلیٰ اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور دہشت گردی کے سد با ب کے لئے عصری اسلحہ سے لیس اور مناسب تربیت یافتہ فوج ضروری ہے ۔ اس نمائش میں دو ہزار سے زائد اسلحہ نمائش کے لئے رکھا گیا ہے ۔ دفاعی سازو سامان میں روس کی نمائندگی نمایاں طور پر نظر آتی ہے جو اس بات کا اشارہ ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس نمائش میں136بین الاقوامی اور34پاکستانی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے لڑائی کے عہد کا پابند ہے ہمیں ان خطرات سے نمٹنے کے لئے نئے سازو سامان کو تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔

Pakistan facing more security threats from non-state actors: Nawaz Sharif

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں