ماحولیاتی فنڈ کے لئے مقرر کردہ نشانہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ - ہندوستان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-09

ماحولیاتی فنڈ کے لئے مقرر کردہ نشانہ کی جلد تکمیل کا مطالبہ - ہندوستان

لیما
پی ٹی آئی
ہندوستان نے سرسبز و شاداب ماحولیاتی فنڈ کے لئے جس قدر جلد ممکن ہوسکے رقم جمع کرنے پر زور دیا ہے تاکہ100بلین یو ایس ڈالر کے نشانہ کو حاصل کیا جاسکے ۔ ہندوستان کے وزیر ماحولیات پرکاش جاؤڈیکر آئندہ برس پیرس میں تاریخی معاہدہ پر دستخط کے ضمن میں آج یہاں پہنچ گئے اور اس معاہدہ کے سلسلہ میں کلیدی مذاکرات میں شرکت کریں گے ۔ گرین کائمیٹ فنڈ( جی سی ایف) کو 100ملین ڈالر بجٹ کے نشانہ کے ساتھ قائم کیا گیا ہے جس مقصد ترقی پذیر ممالک کو ماحولیات سے متعلق پراجکٹس میں مدد فراہم کرنا ہے ۔ ہندستانی ترقی یافتہ ممالک پر مسلسل اس بات پر زور دیتا رہا ہے کہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہوئے جی سی ایف کے نشانہ کو مکمل کیاجائے۔ ہندوستان نے یہ واضح کردیا ہے کہ پیرس میں آئندہ برس ہونے والا عالمی سطح کا معاہدہ جی سی ایف کے لئے حاصل ہونے والی رقم سے راست تعلق رکھتا ہے ۔ چونکہ ماحولیات سے متعلق مذاکرات دوسرے ہفتہ میں داخل ہوچکے ہیں، جاؤڈیکر نے کہا کہ لیما میں اصل موضوع جی سی ایف کو بہر صورت یقینی بنانا ہوگا ۔ ان کے مطابق تاحال محض9.7بلین وی ایس ڈالر فنڈ ہی جمع ہوپایا ہے جبکہ ہندوستان اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کو امید ہے کہ جی سی ایف کے فنڈ میں سالانہ دس بلین ڈالر کے حساب سے اضافہ ہوگا اور 2020ء تک یہ رقم100بلین ڈالر کے اپنے نشانہ کو پہنچ جائے گی ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں