ملائشیا میں بدترین سیلاب - ایک لاکھ 60 ہزار افراد کا تخلیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

ملائشیا میں بدترین سیلاب - ایک لاکھ 60 ہزار افراد کا تخلیہ

کوالالمپور
رائٹر
ملائشیا میں اب تک کے بدترین سیلاب کی وجہ سے زائد از ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد کا تخلیہ کروادیا گیا ہے جب کہ وزیر اعظم نجیب رزاق امریکہ میں تعطیلات کو مختصر کرنے کے بعد بری طرح متاثرہ ریاست کو پہنچ گئے ۔ نجیب سیلاب کی صورتحال بدترین ہونے کے باوجود غیر حاضر رہنے عوام کی تنقیدوں کے بعد جمعہ کو ہوائی سے اپنے ملک کو واپس ہوگئے۔ وہ8متاثرہ ریاستوں میں سب سے زیادہ مسائل والی ریاست کیلان تان پہنچ گئے ۔ آج نجیب نے دو روزقبل حکومت کی جانب سے50ملین رنگٹ عبوری امداد کے اعلان کے بعد سیلاب گھٹنے کے بعد متاثرین کی امداد پر ایک اضافی500ملین رنگٹ(143.31ملین ڈالرس) خرچ کرنے کا اعلان کیا ۔ ہفتہ کو12:30بجے دن تخلیہ کردہ افراد کی تعداد ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہوگئی جو ایک روز قبل ایک لاکھ تھی ۔ وزیر اعظم نے قومی سلامتی کونسل، قومی آفت سماوی بندوبست اور ریلیف کمیٹی ریاستی حکومت اور مقامی ہنگامی حالات سے نمٹنے والوں کے ساتھ بریفنگ میں شرکت کی ۔ کل ایک بیان میں یہ بات کہی گئی ۔ شمال مشرقی جزیرہ نما ملائشیا جو ملک کا بدترین متاثرہ حصہ ہے سالانہ شمال مشرقی مانسون کے دوران سیلاب سے مستقل طور پر متاثر ہوا کرتا ہے لیکن اس سال کی بارش خاص طور پر شدید رہی ۔

Worst floods in decade hit Malaysia, forces thousands to evacuate

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں