سویڈن میں مسجد کو نذر آتش کرنے کے بعد ہزاروں افراد کا احتجاج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-28

سویڈن میں مسجد کو نذر آتش کرنے کے بعد ہزاروں افراد کا احتجاج

اسٹاک ہوم
اے ایف پی
سویڈن میں کرسمس کے موقع پر مسجدکو نذر آتش کئے جانے کے خلاف ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاجی مارچ کیا گیا ۔ سویڈن کے شہر ایسکلسٹیو نامیں ایک شخص نے کرسمس کے دن ایک مسجد کو آگ لگا دی تھی جس کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے ۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا جب سویڈین میں تارکین وطن کے بارے میں پالیسیوں کے تعلق سے بحث زوروں پر ہے ۔ پولیس نے کہا کہ جمعرات کی شام15سے20افراد ایک رہائشی عمارت کی نچلی منزل میں بنائی گئی مسجد میں نماز ادا کررہے تھے کہ عمارت میں آگ لگ گئی ۔ مقامی پ ولیس کے ترجمان لارس فرینزل نے کہا کہ ایک عینی شاہد نے ایک شخص کو کھڑکی کے راستہ عمارت میں کچھ پھینکتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ بھڑ ک اٹھی۔

Swedish protesters denounce mosque arson attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں