لبنان میں محروس خاتون البغدادی کی اہلیہ نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

لبنان میں محروس خاتون البغدادی کی اہلیہ نہیں

بغداد
رائٹر
عراق کی وزارت داخلہ نے آج کہا ہے کہ لبنانی حکام نے جس خاتون کو حراست میں رکھا ہے وہ خاتون اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) لیڈر ابو بکر البغدادی کی بیوی نہیں ہے البتہ جنوبی عراق میں بم حملوں کے ایک خاطی شخص کی بہن ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈ جنرل سعد مان نے رائٹر کو بتایا کہ’’لبنانی حکام نے جس خاتون کو حراست میں لیا ہے وہ سجع عبدالحمید الدولیمی ہے جو عمر عبدالحمید الدولیمی کی ہن ہے ۔‘‘ عمر الدولیمی حکام کی حراست میں ہے اور جنوبی عراق میں ہوئے دھماکوں میں اس کے ملوث ہونے پر اس کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ سعد مان نے کہا کہ دہشت گرد البغدادی کی بیویاں اسماء فوزی محمد الدولیمہ اور اسراء رجب محل القیسی ہیں۔ سجع الدولیمی نام کی کوئی خاتون البغدادی کی بیوی نہیں ہے۔‘‘ سعد مان نے کاہ کہ سجع الدولیمی نے شام کو راہ فرار اختیار کی تھی جہاں حکام نے اس کو حراست میں لے لیا تھا۔ وہ خاتون محروسین کے ایک گروپ میں شامل تھی ۔ اس گروپ کو شام میں اسلام پسند باغیوں کے اغوارہ کردہ عیسائی راہبات کے گروپ کی رہائی کے عوض رہا کیا گیا تھا ۔ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ لبنان میں کل سیکوریٹی عہدیداروں نے بتایا تھاکہ لبنای فوج نے البغدادی کی ایک بیوی اور دختر کو حراست میں لے لیا ہے کیونکہ یہ دونوں گزشتہ ماہ کے اواخر میں شام سے سرحد پار کر کے لبنان میں داخل ہوئے تھے ۔ سجع کو جعلی پاسپورٹ کے ساتھ پائے جانے کے بعد شمالی لبنان میں حراست میں لے لیا گیا ۔ وزارت دفاع لبنان کے دفتر میں اس خاتون سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔

Woman detained in Lebanon is not Isis leader's wife, says Iraq

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں