اقوام متحدہ کی ایک اہم کمیٹی کے عہدہ پر ایران کا دعویٰ اسرائیل کی مخالفت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

اقوام متحدہ کی ایک اہم کمیٹی کے عہدہ پر ایران کا دعویٰ اسرائیل کی مخالفت

اقوام متحدہ
رائٹر
ایران نے اقوام متحدہ کی اس کمیٹی میں جو غیر سرکاری تنظیموں(این جی او) کو منظوری دینے کا فیصلہ کرتی ہے ، ایک اہم عہدے پر اپنا دعویٰ پیش کیا ہے تاہم اسرائیل نے اس کی مخالفت کی ہے۔ ایران اس19رکنی کمیٹی میں اس سال اپریل2015ء سے اگلے چار برس کے لئے منتخب ہوا تھا ۔ امریکہ اور اسرائیل بھی اس کمیٹی کے ارکان ہیں ۔ یہ کمیٹی حقوق انسانی کے لئے سر گرم ایسے گروپوں اور دیگر این جی او کو منظوری دیتی ہے جو اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی میٹنگوں اور دیگر پروگراموں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں نیز مختلف امور پر لابنگ کرنا چاہتے ہیں ۔ کمیٹی میں پہلی مرتبہ ایران کے منتخب کئے جانے پر امریکہ نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس سے کئی مسائل پید اہوسکتے ہیں کیونکہ امریکہ کے مطابق ایران کے حقوق انسانی کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے ۔ ایران نے اس اہم کمیٹی کے نائب چیئرمین کے عہدہ کے لئے اپنی دعویداری پیش کی ہے ۔ اس سلسلہ میں جنوری میں میٹنگ شروع ہونے والی ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکی مشن نے فی الحال اس نئی پیشرفت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ تاہم اسرائیل نے اس پر اپنی سخٹ ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ اقوا م متحدہ میں اسرائیلی سفیر ران پروسر نے کاہ کہ ذرا تصور کیجئے کہ اگر ایران اس کمیٹی کا نائب چیئرمین بن گیا تو کیا حالت ہوگی ۔ یہ کمیٹی کو بھی اسی طرح چلانے کی کوشش کرے گا جس طرح ایران کو چلا رہا ہے ۔ جہاں حقوق انسانی کے کارکنوں کو پابند سلاسل کیاجاتا ہے ۔ صحافیوں کو اذیتیں دی جاتی ہیں اور سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ رکھنے والے کسی بھی شخص کو من گھڑت الزام میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

Iran seeks post on key U.N. committee, Israel deems it

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں