نواز شریف عمران خان کی پارٹی سے مثبت مذاکرات کے لئے تیار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-12-04

نواز شریف عمران خان کی پارٹی سے مثبت مذاکرات کے لئے تیار

لندن
یو این آئی
پاکستان کے وزیرا عظم نواز شریف نے کہاکہ ان کی حکومت عمران خان کی سیاسی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ مثبت مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔ انگریزی ویب سائٹ ڈان نیوز نے ان کے حوالے سے ویب سائٹ پر شائع خبر میں کہا کہ نواز شریف کی حکومت مسائل کو بات چیت کے ذریعہ سلجھانے میں بھرپور اعتماد رکھتی ہے ۔ افغانستان پر لندن کانفرنس میں شریک ہونے کے لئے برطانیہ پہنچنے کے بعد نواز شریف نے کہا ، ہمارے ملک میں جمہوریت ہے ۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والی بات چیت تعمیری ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی بات چیت کرنا چاہتی ہے تو انہیں اس میں کوئی کوئی اعتراض نہیں ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں