پی ٹی آئی
دہلی کے سابق چیف منسٹر ارویند کجریوال نے آج کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کے خلاف فوجداری ہتک عزت کیس دائر کرے گی ، جس نے الزام عائد کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی اپنے قائدین کی رضا کار تنظیموں کے فنڈس کا رخ موڑ رہی ہے ۔ کجریوال نے بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ ان کی پارٹی کی طرح عطیہ دہندگان کی فہرست کا افشا کرے ۔ انہوں نے بھگوا جماعت پر ان افراد کو دہشت زدہ کرنے کا الزام عائد کیا کہ جو عام آدمی پارٹی کو عطیہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کی جانب سے عائد کردہ الزامات کے من مانی کوریج کے سلسلہ میں میڈیا کو بھی نشانہ تنقید بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ہمیں حاصل ہونے والے فنڈس کے بارے میں بی جے پی کے بے بنیاد الزامات کا وسیع تر من مانی احاطہ کیا ہے ۔ ہم بی جے پی کے خلاف ہتک عزت مقدمہ دائر کررہے ہیں ۔ میں بی جے پی اور کانگریس کو چیلنج کرتا رہا ہوں کہ وہ عطیہ دہندگان کی فہرست کا افشا کرے جس طر ح ہم کرتے ہیں ۔ کیا میڈیا ہمیں بھی ایسی کوریج دے گا؟ پہلی مرتبہ کوئی سیاسی جماعت شفاف فنڈس حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اپنے عطیہ دہندگان کے ناموں کا افشا کررہی ہے ۔ بی جے پی، ہمارے عطیہ دہندگان کو دہشت زدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ کیا یہ مناسب ہے؟ یہاں یہ تذکرہ بے جا نہ ہوگا نہ کہ عامی آدمی پارٹی نے تاجرین کے لئے لنچ کا اہتمام کیا تھا ، جس میں داخلہ فیس بیس ہزار روپے رکھی گئی تھی۔ اس طرح پارٹی کو50لاکھ روپے کی بھاری رقم حاصل ہوئی ۔ اسی طرح گزشتہ جمعرات کو ممبئی میں منعقد تقریب میں پارٹی نے91 لاکھ روپے حاصل کئے، جس کے ساتھ ہی ایسی دو تقاریب سے حاصل ہونے والی رقم1.41کروڑ روپے ہوگئی ۔
Will file defamation case against BJP: Kejriwal
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں